بلڈھانہ میں بس میں آگ لگنے سے 25 مسافر جھلس کر جاں بحق

0
0

مرمو، دھنکھڑ، مودی کا اظہار غم،لواحقین کوفی کس 2 لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50000 روپے دینے کا اعلان
یواین آئی

بلڈھانہ/نئی دہلی، یکم جولائی (یو این آئی) مہاراشٹر کے بلڈھانہ ضلع میں سمردھی ایکسپریس وے پر ہفتہ کی صبح ایک نجی بس میں آگ لگنے سے پچیس مسافر جھلس کر ہلاک اور آٹھ دیگر زخمی ہو گئے۔پولیس ذرائع کے مطابق ناگپور سے پونے جا رہی نجی ٹریول بس میں کل 33 مسافر سوار تھے۔ صبح تقریباً 1.30 بجے، بس سندھ کھیڑاجا کے قریب ایک پل سے ٹکرا گئی، جس کے بعد ڈیزل ٹینک پھٹ گیا اور آگ لگ گئی۔ اس اندوہناک سانحے میں 3 بچوں سمیت 25 مسافر جاں بحق جب کہ 8 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے بلڈھانہ سول اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ چونکہ لاشیں مکمل طور پر جل چکی تھیں، پولیس کے لیے ان کی شناخت کرنا مشکل تھا، جس کی وجہ سے ان لاشوں کا ڈی این اے ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ، وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ہولناک سڑک حادثے پر غم کا اظہار کیا ہے۔ محترمہ مرمو نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا، ‘مہاراشٹر کے بلڈھانہ میں دلخراش سانحہ میں بچوں اور خواتین سمیت قیمتی جانوں کا ضیاع انتہائی افسوسناک ہے۔ سوگوار خاندانوں سے میری گہری تعزیت۔ خدا لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔ میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔مسٹر دھنکھڑنے ٹویٹ کیا "مہاراشٹر کے بلڈھانہ میں ایک المناک بس حادثے میں جانوں کے ضیاع پر گہرا دکھ ہوا ہے۔ میرے خیالات سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ اس مشکل وقت میں اسے طاقت اور سکون ملے۔ میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔مسٹر مودی نے اپنے ٹویٹ میں کہا، ‘مہاراشٹر کے بلڈھانہ میں ہولناک بس حادثے سے بہت دکھ ہوا ہے۔ میری ہمدردیاں اور دعائیں ان لوگوں کے خاندانوں کے ساتھ ہیں جنہوں نے اپنی جانیں گنوائی ہیں۔ زخمیوں کو جلد صحت یاب کرے۔ مقامی انتظامیہ متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کر رہی ہے۔” انہوں نے مرنے والوں کے لواحقین کو وزیر اعظم کے قومی ریلیف فنڈ سے ہر ایک کو 2 لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50000 روپے دینے کا بھی اعلان کیا۔مسٹر شاہ نے ٹویٹر پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ‘‘مہاراشٹر کے بلڈھانہ ضلع میں سڑک حادثہ دل کو ہلا دینے والا ہے۔ دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں ان لوگوں کے خاندانوں کے ساتھ ہیں جنہوں نے اس ہولناک حادثے میں اپنی جانیں گنوائیں۔ انتظامیہ کی جانب سے زخمیوں کو فوری علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔ میں ایشورسے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شندے اور نائب وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے غم کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کی۔مسٹر شندے نے کہا کہ حادثے کی اصل وجہ جاننے کے لیے بھی تفصیلی انکوائری کی جائے گی۔ انہوں نے مرنے والوں کے لواحقین کو پانچ پانچ لاکھ روپے کے معاوضے کا بھی اعلان کیا اور زخمیوں کو سرکاری خرچ پر فوری طبی امداد فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا