27 مارچ 2024 کو دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن منایا جا ئے گا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍نامور ڈرامہ نگار اور تھیٹر ڈائریکٹر پدم شری بلونت ٹھاکر کو ہماچل پردیش اور ہریانہ میں دو مختلف مقامات پر ‘ورلڈ تھیٹر ڈے’ کے موقع پر اعزاز سے نوازا جا رہا ہے۔ ہماچل پردیش میں، دی بیگنرز نے زبان اور ثقافت کے محکمے اور گیٹی تھیٹر سوسائٹی کے اشتراک سے بلونت ٹھاکر کو عالمی تھیٹر ڈے کی تقریبات کے موقع پر مہمان خصوصی کے طور پر مدعو کیا ہے۔وہیں دوسرا پروگرام مہارشی دیانند یونیورسٹی، روہتک (ہریانہ) میں منعقد ہو رہا ہے جہاں بلونت ٹھاکر کو عالمی تھیٹر ڈے کے موقع پر ‘دیویندر تریکھا بہترین تھیٹر پروموٹر ایوارڈ-2024 کے عنوان سے بہترین تھیٹر پروموٹر ایوارڈ سے نوازا جا رہا ہے۔27 مارچ 2024 کو بین الاقوامی تھیٹر انسٹی ٹیوٹ، یونیسکو پیرس کے زیراہتمام دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔