ڈوگری تھیٹر کی ابتدا اور ترقی کے بارے میں تفصیل سے بات کی
لازوال ڈیسک
نئی دہلی؍؍نامور ڈرامہ نگار اور تھیٹر ڈائریکٹر بلونت ٹھاکر نے ہندوستان میں ڈرامہ نگاری پر قومی سیمینار میں شرکت کی۔اس موقع پر بلونت ٹھاکر کے علاوہ ‘ہندوستان میں پلے رائٹنگ’ کے مباحثے سے ڈی پی سنہا، دیویندرا راج انکور، سومترا مترا، دلیپ بورکر، مہندر ملنگیا، وائی سدانند سنگھ، ابھیرام بھڈکامار اور بگوئے کمار ستاپتی سمیت سرکردہ ڈرامہ نگاروں نے تبادلہ خیا ل کیا۔اپنی پیشکش میں بلونت ٹھاکر نے ہندوستان میں ڈرامہ نگاری کی پوزیشن اور امکانات کا جائزہ لیتے ہوئے ڈوگری تھیٹر کی ابتدا اور ترقی کے بارے میں تفصیل سے بات کی۔ ڈوگری تھیٹر کو ہندوستانی تھیٹر کی متحرک تحریکوں میں سے ایک قرار دیتے ہوئے، بلونت ٹھاکر نے کووڈکے بعد کی مدت کے دوران اس کے پریکٹیشنرز کو درپیش چیلنجوں کے بارے میں اپنے خدشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے ساہتیہ اکادمی جیسے قومی اداروں سے خواہش کی کہ وہ نوجوان ڈرامہ نگاروں کی مدد کے لیے نئی راہیں پیدا کریں۔