بلوریا نے گنگیال میں 58 لاکھ روپے کا پینے کے پانی کا منصوبہ شروع کیا

0
0

کہا مقامی عوام کو ملے گی راحت،سہولیات لوگوں کی دہلیز پر پہنچائی جا رہی ہیں
لازوال ڈیسک
جموں؍؍بی جے پی لیڈر اور سابق ڈپٹی میئر بلدیو سنگھ بلوریا نے آج وارڈ نمبر56گنگیال میں پینے کے پانی کی مین پائپ بچھانے کا کام شروع کیا۔واضح رہے اس کام پر تقریباً 58 لاکھ روپے خرچ ہوں گے اور یہ کام مرحلہ وار گنگیال میں کیا جائے گا۔ اس موقع پر بلوریا نے کہا کہ گنگیال کے عوام کو بہتر پانی کی فراہمی کے لیے ہر علاقے کی واٹر سپلائی کو الگ کیا جا رہا ہے تاکہ لوگوں کو مناسب مقدار میں اور پورے پریشر کے ساتھ پانی فراہم کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں پانی کی پرانی پائپیں کافی خراب ہوچکی ہیں جبکہ ان پائپوں سے لیکیج کے مسئلہ کی وجہ سے سڑکوں پر تارکول بھی اکھڑرہا ہے جس کی وجہ سے اس مسئلہ کو ختم کرنے کے لیے ہم نے تعمیراتی کام شروع کیا ہے جس کی لاگت 58 لاکھ روپے ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ منصوبہ بنایا گیا ہے اور زمین پر لاگو کیا جا رہا ہے تاکہ مقامی عوام کو راحت مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہم لوگوں کو ان کی دہلیز پر بہتر سہولیات فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں، وہیں بی جے پی کی مرکزی حکومت اور یوٹی میں ایل جی انتظامیہ بھی اسکیموں کے نفاذ پر پوری توجہ مرکوز کر رہی ہے تاکہ اسکیموں کا فائدہ ہر ایک تک پہنچ سکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا