عوام نے بڑی تعداد میں کی شرکت، مویشیوں کی طبی جانچ کی گئی، ادویات بھی کیں فراہم
لازوال ڈیسک
ریاسی؍؍پیر پنجال کے جنوب میں رہنے والے گجر-بکروال موسم گرما کے مہینوں میں اپنے مال مویشی کے لیے اچھی چراگاہوں کی تلاش میں بالائی علاقوں کی طرف ہجرت کرتے ہیں۔ چرواہوں اور مویشیوں کی نقل و حرکت کے طور پر ان دور دراز ناقابل رسائی علاقوں میں طبی ہنگامی صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
ہندوستانی فوج نے حکومت کے محکمہ آیوش اور مویشی پالن اور ڈیری کے محکمے کے ساتھ مل کر ریاسی کے بلمت کوٹ گاؤں میں ایک میڈیکل اور ویٹرنری کیمپ کا انعقاد کیا تاکہ ان دور دراز کے ڈھوکوں میں بنیادی صحت کی دیکھ بھال کی سہولت فراہم کی جاسکے اور بیمار مریضوں کو ضروری ابتدائی طبی امداد اور ادویات مفت فراہم کی جاسکیں۔ واضح رہے ویٹرنری اور میڈیکل کیمپ کا انعقاد بنیادی طور پر ویٹرنری طبی سہولیات کی کمی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا تھا تاکہ اس علاقے میں موجود جانوروں، مویشیوں کے ساتھ ساتھ گجر اور بکروال کی بڑی تعداد کی مدد کی جا سکے۔
اس دوران آرمی اور سول ڈاکٹروں کی ٹیم نے مویشیوں کا طبی معائنہ اور علاج کیا۔ وہیں ڈاکٹروں اور ویٹرنری اسسٹنٹ سرجن اور سینئر ویٹرنری فارماسسٹ محکمہ حیوانات اور ڈیری اور ریاسی ضلع کے آیوش کے محکمہ نے بھی میڈیکل اور ویٹرنری کیمپ کو کامیاب بنانے میں اپنا تعاون کیا۔اس موقع پر تقریباً 156 مویشیوں اور خاندانوں کی جانچ کی گئی۔ دریں اثنائ تمام مریضوں کی بیماریوں کا مکمل معائنہ کیا گیا اور اس کے بعد گاؤں کے سربراہان کی موجودگی میں تقریب کے دوران انہیں مفت ادویات تقسیم کی گئیں۔ وہیں کیمپ نے گجر بکروال کی مدد میں بہت زیادہ تعاون کیا کیونکہ مویشی پالنا علاقے کے لوگوں کا بنیادی پیشہ ہے۔