بلدیو سنگھ بلوریا نے ’رکھیں اپنا بنا کے سائیں‘کے عنوان سے ایک عقیدتی گانا جاری کیا

0
0

نیرو ورما اور دیگر نوجوان فنکاروں کونئے عقیدتی گیت کے لیے مبارک باد پیش کی
لازوال ڈیسک
جموں؍؍سابق ڈپٹی میئر جموں اور سینئر بی جے پی لیڈر بلدیو سنگھ بلوریا نے آج یہاں’رکھیں اپنا بنا کے سائیں‘کے عنوان سے ایک عقیدتی گانا جاری کیا ۔اس موقع پر جموں کے سابق ڈپٹی میئر بلدیو سنگھ بلوریا کے ساتھ معروف گلوکارہ سونالی ڈوگرا، ڈائریکٹر لکی ورما، ساحل مہاجن، جے اینڈ کے بی جے پی کو کنوینر سنسکرت، آرٹ اینڈ کلچر سیل اور دیگر بھی تھے۔واضح رہے ’’رکھیں اپنا بنا کے سائیں‘‘ گانا نیرو ورما نے گایاجہاں بول سرجیت صوفی نے دئے، میوزک کرشنا کمار نے ترتیب دیا، ویڈیو کو لکی ورما نے ڈائریکٹ کی ہے اور گانے کو یوٹیوب چینل سائی نیرو بھکتی چینل پر ریلیز کیا گیا ہے۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے مہمان خصوصی سابق ڈپٹی میئر جموں اور سینئر بی جے پی لیڈر بلدیو سنگھ بلوریا نے نیرو ورما اور دیگر نوجوان فنکاروں کے لیے ان کے نئے عقیدت مند گیت کے لیے تمام تر کامیابی کی خواہش کی اور جموں و کشمیر کے آنے والے فنکاروں کو فروغ دینے کے لیے تعاون کا یقین دلایا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا