بلدیو سنگھ بلوریا نے باہو حلقہ کے وارڈ 43 نانک نگر میں جنتا دربار کا انعقاد کیا

0
0

مقامی عوام کے مسائل کئے سماعت،ازالے کی یقین دہانی کروائی
لازوال ڈیسک
جموں؍؍اپنی عوامی خدمت مہم کو تیز کرتے ہوئے، سابق ڈپٹی میئر جموں اور سینئر بی جے پی لیڈر بلدیو سنگھ بلوریا نے باہو حلقہ کے وارڈ 43 نانک نگر میں جنتا دربار کا انعقاد کیا، جہاں انہوں نے عوام کے مطالبات سنے۔ اس دوران علاقہ مکینوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی جس میں ان کے بہت سے مسائل حل کئے گئے۔ وہیںکچھ مسائل کو موقع پر ہی حل کیا گیا، جبکہ دیگر متعلقہ محکمے کے افسران کو رپورٹ کئے گئے۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے سابق ڈپٹی میئر اور سینئر بی جے پی لیڈر بلدیو سنگھ بلوریا نے جموں میونسپل کارپوریشن کی طرف سے وارڈ 43 نانک نگر میں پچھلے پانچ سالوں میں کئے گئے بڑے ترقیاتی کاموں پر روشنی ڈالی۔ بلوریا نے کہا کہ لوگوں نے ان کے سامنے بہت سے مسائل رکھے ہیں، جن میں سے زیادہ تر پانی جمع ہونے اور صفائی کے نظام سے متعلق تھے۔ انہوں نے کہا کہ عام لوگوں کے معمولی مسائل کو ابتدائی سطح پر حل کرنے کے ساتھ دیگر مسائل کے لیے بھی متعلقہ افسران کا احتساب کیا جا رہا ہے اور ان کے ازالے کے لیے ضروری ہدایات دی جا رہی ہیں۔ بلوریانے زیادہ تر مسائل کو موقع پر ہی حل کیا جبکہ بعض مسائل کے حل کے لیے وقت کی حد مقرر کرتے ہوئے ان کے حل کے لیے متعلقہ افسران کو ہدایات دی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ وارڈ میں پانی، بجلی، اچھی سڑکیں اور صفائی جیسے بنیادی مسائل کو ختم کیا جائے گا۔ انہوں نے عوام کو یقین دلایا کہ علاقے میں بہت سے دوسرے منصوبے جلد شروع ہوں گے اور انہیں مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا