مشتاق احمد دیو
کشتواڑ//کشتواڑ بلاک کانگریس کمیٹی کے صدر حاجی غلام حسن میر نے اشتیاق احمد ڈار کے قتل کی شدید مذمت کی ہے اور پولیس و ضلع انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ وہ سُرعت سے کام لیکر قتل میں ملوث شخص یا اشخاص کو گرفتار کیا جائے ۔غلام حسین میر نے کہا کہ ایک نوجوان کو یوں قتل کرنے سے سماج دُکھی ہوا ہے۔ میر نے کہا کہ سنیچر وار کو اس قتل کے خلاف جو احتجاج کیا وہ ظاہر کرتا ہے کہ کشتواڑ کے لوگ ایک ہیں سیکولر ہیں اور بھائی چارہ کے پُرستار ہیں جو یہاں کی تاریخ رہی ہے ۔میر نے مزید کہا کہ کشتواڑ کی پوری عوام نے مقرول جوان کو اپنا سمجھا اور غمزدہ خاندان کے ساتھ ہمد