-
ترقیاتی کاموں کالیاجائزہ،لوگوں سے بڑھ چڑھ کرمنریگاسے مستفیدہونے کی تلقین
لازوال ویب ڈیسک
پنجگرائیں(نگروٹہ)بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر نگروٹہ ڈاکٹرذاکرحسین وانی نے آج پنچایت پنجگرائیں کاتفصیلی دورہ کرتے ہوئے محکمہ دیہی ترقی کے تحت چل رہے کئی تعمیراتی کاموں کاجائزہ لیا،ان کے ہمراہ سابقہ پنچایت نمائندگان بشمول سابق سرپنچ تھوڑورام، سابقہ پنچ بشیراحمد، سابقہ پنچ نورمحمدکے علاوہ محکمہ کے سینئرحکام جن میں اسسٹنٹ انجینئر ایس،پی سنگھ، جونیئرانجینئرنریندرسنگھ، پنچایت سیکریٹری فاروق علی شامل ہیں‘شامل ہیں، بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر نے پنچایت پنجگرائیں میں محکمہ دیہی ترقی کے کاموں کادائرہ بڑھانے کی ضرورت پرزوردیتے ہوئے سابقہ پنچایتی نمائندگان سے تلقین کی کہ وہ لوگوں کومنریگاودیگراسکیموں سے مستفیدہونے کیلئے بڑھ چڑھ کرآگے لانے کی کوشش کریں تاکہ مرکزی حکومت وریاستی حکومت کی دیہی عوام کے معیارِ حیات کوبلندکرنے کی کوششیں کامیاب ہوسکیں اور دیہی علاقوں میں تعمیروترقی وخوشحالی آسکے۔اُنہوں نے پنچایت میں کئی مقامات پرتعمیری کاموں کامعائینہ کیااور متعلقہ سے تلقین کی کہ وہ معیارکیساتھ کسی قسم کاسمجھوتہ برداشت نہیں کریں گے اور تعمیراتی کاموں کوجلدازجلدپایۂ تکمیل کوپہنچایاجائے۔اس موقع پرمقامی لوگوں نے محکمہ دیہی ترقی سے متعلق کئی معاملات بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر کے نوٹس میں لائے ۔ بلاک ڈیولپمنٹ آفیسرڈاکٹرذاکرحسین وانی نے یقین دلایاکہ وہ پنچایت ہی نہیں بلکہ بلاک نگروٹہ کے ہرگائوں میں منریگاودیگراسکیموں کادائرہ وسیع کرنے کیلئے کوشاں ہیں تاہم اس کیلئے عوام کاتعاون اہم ہے۔اُنہوں نے محکمہ کے حکام سے تلقین کی کہ وہ اسکیموں سے متعلق لوگوں میں بیداری لائیں تاکہ وہ زیادہ سے زیادہ آگے آکران سے مستفیدہوسکیں۔