تنویر پونچھی
پونچھ؍؍ ریاست بھر کے ساتھ ساتھ ضلع پونچھ میں بھی کل بلاک ڈویلپمنٹ کونسلر کے انتخابات خوش اسلوبی سے اختتام پذیر ہو گے اور ضلع سے گیارہ امیدوار کامیاب ہوئے۔ واضع رہے کہ یہ انتخابات ریاست کی تاریخ میں پہلی بار ہو رہے ہیں اس لیے عوام میں انتخابی عمل کو لے کر جوش و خروش بھی تھا اور شاید اسی لیے پولنگ کی شرح بھی لگ بھگ 100 فیصد کے قریب ہی رہی۔ انتخابات میں کامیاب ہوئے ضلع پونچھ و ضلع راجوری کے امیدواروں کو آج مشہور سماجی کارکن عثمان چوہدری نے مبارک باد دی اور کہا کہ وہ پرامید ہیں کہ آنے والے وقت میں کونسلر حضرات عوامی فلاح کے کاموں میں بہت تیزی سے کام کریں گے اور عوام و عوامی نمائندوں کی خواہشات پر پورا اتریں گے۔ انہوں نے جیتنے والے تمام امیدواروں کو مبارکباد دیتے ہوئے مستقبل میں عوام کی خدمت کے لیے دن رات ایک کر کے کام کرنے کی اپیل کی۔