بلاک ڈونگی میں ڈگری کالج کے اعلان کےلئے سرکار کی سراہنا

0
0

عمران خان
تھنہ منڈی موجودہ مخلوط سرکار کی طرف سے صوبہ جموں میں مزید چھ ڈگری کالج کھولنے کا اعلان کیا گیا۔جسکی تھنہ منڈی میں بڑے پیمانے پر سراہنا کی جا رہی ہے ۔ اس سلسلے میں الحاج عبدالرشید شال سینئر لیڈر پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی و دیگران جن میں ایڈوکیٹ ظہور احمد بھٹی،زبیر حسین شاہ،مختار احمد وغیرہ نے اپنے پریس کے نام جاری بیان میں کہا ہے کہ موجودہ مخلوط سرکار جسکی سربراہی محبوبہ مفتی کر رہی ہیں۔ گزشتہ روز صوبہ جموں میں مزید چھ ڈگری کالج کھولنے کا اعلان کیا جسمیں راجوری کے ڈونگی کا نام بھی شامل ہے۔ انہوں نے سرکار کے اس کام کی سراہنا کی ہے اور کہا کہ ڈونگی میں کالج کے قیام کے لئے ممبر اسمبلی راجوری ایڈوکیٹ قمر حسین چوہدری کو سراہا جاتا ہے جنکی انتھک کاوشوں سے ڈونگی میں کالج دیا گیا ہے اور پی ڈی پی لیڈر نے سفینہ بیگ کو خاتون شاخ کی صدر منتخب کرنے پر پی ڈی پی قیادت کا شکریہ اد ا کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا