منظور سمسھال
بھلیسہ ؍؍ بلاک چلی نہرو یووا کیندر ڈوڈہ کی جانب سے ڈاکٹر بھیم امبیڈکر کا یوم پیدائش منایا اس موقع پر این وائی وئی فرید احمد نے پروگرام کے دوران کہا کہ علم ، جانکاری اور غیر معمولی صفات کی علامت ڈاکٹر امبیڈکر نے دشوار حالات میں بھی ایک ماہر تعلم ،قانونی ماہر ، اقتصادی ماہر، سیاستدان اور سماجی مصلع کی حیثیت سے انتھک کام کیا اور ملک کی ببہود کیلئے علم کی تشہیر کی ۔بھارتی آئین کے معمار ڈاکٹر بی آر امبیڈکر، ہمہ جہت شخصیت کے حامل تھے۔ وہ ایک سماجی مصلح، ماہر اقتصادیات اور سیاست داں تھے، جنھوںنے اپنی زندگی، عوام کے لیے وقف کردی۔ ڈاکٹر امبیڈکر نے اپنی پوری زندگی، سماج کے پسماندہ طبقے کے تئیں سماجی اور ذات برادری پر مبنی تفریق کو ختم کرنے کے لیے کام کیا۔ اْن کی پیدائش 14 اپریل 1891 کو مدھیہ پردیش کے اِندور ضلع کے ماو قصبے میں ہوئی۔ وہ اپنے والدین کی چودہویں اولاد تھے۔ وہ آزاد بھارت کے قانون و انصاف کے پہلے وزیر بنے اور اْن کا انتقال 6 دسمبر 1956 کو ہوا۔ انہیں بعدازمرگ1990 میں بھارت کے اعلیٰ ترین سوِل اعزاز بھارت رتن سے نوازا گیا۔