بلاک ساتھرہ کیلئے ساڑھے دس کروڑ روپے کی لاگت سے پل کی تعمیر کو ملی منظوری، عوام میں خوشی کی لہر

0
0

سال 2014 میں جدوجہد شروع کی تھی مگر ڈی ڈی سی چیئر پرسن نے عوامی دل جیتے: جاوید ریشی
ریاض ملک
پونچھ؍؍ضلع پونچھ کے بلاک ساتھ رہ کیلئے ساڑھے دس کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے جا رہے موٹریبل پل کی منظوری کے ساتھ ہی پورے بلاک کے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ چونکہ یہ سافرا بلاک کے لوگوں کی دیرینہ اور جائز مانگ تھی جس کی وجہ سے ساتھرا بلاک کی چھ پنچائتیں بشمول فتح پور، دھڑہ، ڈنہ دھکڑاں، کنہو، ہاڑی بڈھا وغیرہ بلاک صدر مقام جڑ سکتی تھی۔ اس حوالے سے ساتھرہ بلاک کے مقامی معروف سماجی و سیاسی رہنما جاوید اقبال ریشی نے ایک پریس بیان جاری کر کے اس پل کی منظوری کے لئے چیئر پرسن ضلع ترقیاتی کونسل پونچھ تعظیم اختر کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے سال 2014 میں اس پل کے لئے جدوجہد شروع کی تھی، مگر بدقسمتی کے ساتھ عوامی چنے ہوئے نمائندوں کی طرف سے اس پل کی منظوری کے لئے منفی کردار دکھا جاتا رہا تاہم چیئر پرسن ضلع ترقیاتی کونسل پونچھ نے عوام کی اس دیرینہ مانگ کو پورا کر دیا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر عوامی سابقہ کی طرف سے چیئر پرسن سمیت ٹھیکیدار معصود چوہدری کا بھی شکریہ ادا کیا، جنہوں نے اس تاریخی کام میں اپنا کردار نبھایا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا