لازوال ڈیسک
ڈوڈہ آج یہاں بلاک بھگوا کی بجرنی اپر پنچایت میں ہر گھر ترنگا پر ایک بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔اس تقریب کا اہتمام اسسٹنٹ کمشنر ڈیولپمنٹ پھلیل سنگھ نے بی ڈی او بھگوا، شبیر احمد اور پنچایت کے پی آر آئی کے ساتھ کیا تھا۔اس موقع پرہائر سیکنڈری سکول سازان میں آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں سکول کے انچارج پرنسپل، اساتذہ اور طلباءنے شرکت کی۔ وہیںپی آر آئی اور مقامی لوگوں نے بھی پروگرام میں شرکت کی۔اس دوران اسسٹنٹ کمشنر ڈیولپمنٹ نے طلباءکو فلیگ کوڈ اور ہر گھر ترنگا مہم کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ آزادی کا امرت مہوتسو بڑی دھوم دھام سے منائیں اور پروگرام کو کامیاب بنائیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ہر گھر ترنگا مہم کے دوران قومی پرچم لہرانے کے لیے تمام طلبہ اور گھرانوں کو دستیاب کرایا جائے گا۔