بلاور میں مو ٹر سائیکل حادثے کا شکار دو زخمی

0
0

ابو عذیر
بلاور کٹھوعہ //ضلع کٹھوعہ کے تحت بلاور میں آج صبح موٹر سائیکل حادثے کی شکار ہو گئی۔ اور بریک نا لگنے کی وجہ سے وہ سڑک سے باہر نکل کر ایک بجلی کے کھمبے سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے دونوں بائک سوار شدید طور پر زخمی ہو گئے۔ ان میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔اور یہ حادثہ صبح کے نو بجے کے قریب ہوا دونوں کو مقامی لوگوں نے زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا، جہاں پر ڈاکٹروں نے مرہم پٹی لگاکر فوراََ جموں کے لئے ریفر کر دیا۔ ان دونوں کی شناخت کلدیپ کمار الد سبہاش اورروشن الد جیون لال(سکونت بنی چلوگ) کے طور پر ہوئی۔ لوگوں سے بات چیت کرکے معلوم ہوا کہ یہ دونوں بیساکھی کے میلہ میں اپنے کاروبار کے ارادہ سے جلدی جا رہے تھے ۔جس کے نتیجے میں دونوںحادثے کا شکار ہو گئے، اور تا ہنوز ان دونوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے جبکہ ایک کے کان سے کافی خون بہ نکلنے کی وجہ سے اسکی حالت نازک بتائی جا رہی ہے علاج ابھی بھی جاری ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا