بلاورکے پائل علاقہ میں رہائشی مکان زمین بوس

0
0

2کمسن بچے زندہ دفن،علاقے میں صفِ ماتم بچھ گئی،ہیرانگرمیں3افرادغرقآب
حفیظ قریشی
بلاوار ضلع کٹھوعہ کی تحصیل بلاور کے پائل علاقہ میں ایک کنبےپر برساتی بارش ا±سوقت آفت لے آئی جب مشور علی کا رہائشی مکان زمین بوس ہوگیا۔جسکے باعث میں دو کمسن معصوم بچوں کی موت واضح ہو گئی ہے، یہ آفت مشور علی کیلئے کسی قیامت سے کم نہیں ہے، مشور علی اپنے گھر سے میلوں دور ہماچل میں اپنے اہلخانہ کیلئے روزگار کمانے گیا ہوا تھا اور گھر میں دو معصوم بچے سمیت اسکی اہلیہ رہ رہی تھی اور اتوار کی شب کو تیز بارش شروع ہو گئی تھی اور مسلسل تیز بارش کے کارن اتوار کے صبح قریب پانچ بجے کے دوران مکان زمین بوس ہوگیا۔مشور علی کی اہلیہ کے مطابق مکان زمین بوس ہونے سے پہلے بجلی بند ہو گئی تھی بجلی بند ہونے پر وہ گھر سے باہر وضو خانہ میں گئی ہوئی تھیں ۔اسی دوران مکان ٹوٹ گیا اور مکان کے اندر آرام کر رہے دو اسکے بچے بھی دب گئے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور مقامی لوگوں نے مکان کا ملبہ ہٹانے کے بعد دونوں کمسن بچوں کی لاش کو باہر نکال لیا ہے۔تاہم جموں کشمیر لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے حادثے پر دکھ کا اظہار کیا ہے اور ضلع انتظامیہ کو متاثرہ خاندان کو ضروری مدد فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔اور کہا کہ معصوم کا جاں بحق ہونا بے حد افسوس ناک ہے۔اسکے علاوہ ضلع انتظامیہ سمیت تمام سیاسی اور سماجی لوگوں نے اظہار افسوس کیا ہے۔اِدھر بھاری بارش سے ندی نالوں میں پانی کی سطح میں اضافہ ہونے کے باعث ہیرانگر کے ترنہ نالے میں تین افراد غرقاب ہو گئے،معلومات کے مطابق تین افراد ترنہ نالے میں ٹریکٹر و ٹرالی سمیت سیلابی پانی میں بہہ گئے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ ایک لاش برآمد ہوئی ہے۔ سیلابی پانی میں بہہ جانے والے افراد کی تلاش تاحال جاری ہے۔ انھوں نے مزید بتایا کہ تین لوگ ٹریکٹر لے کر ترنا نالے میں گئے ہوئے تھے اور اچانک پانی کا باو¿ بڑ جانے سے یہ تین افراد پانی میں بہہ گئے ہیں اور اسکی اطلاع پولیس کو ملتے ہی ایس ڈی آر ایف کی ایک ٹیم اور پولیس کی مدد سے ایک شخص کی لاش کو برآمد کر لیا ہے۔ تاہم باقی افراد کی تلاش کیلئے ڈرون کی مدد لی جاری ہے۔معلوم ہوا ہے کہ مقامی لوگوں اور پولیس نے فوری طورپر ریسکیو آپریشن شروع کیا تاہم تادم تحریر پانی میں غرقہ آب ہوئے افراد کا کئی پر اتہ پتہ نہیں چل سکا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ 50 سالہ دیو راج ، 48 سالہ ببلو اور 60 سالہ کمل سنگھ ساکنان سالان کو پانی کے تیز بہاو نے بہا کر لیا۔دریں اثنا جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کٹھوعہ کے بلاور علاقے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا اور ضلع انتظامیہ کو متاثرہ خاندان کو ضروری امداد فراہم کرنے کی ہدایت دی۔انہوں نے کہاکہ دو کمسن بچوں کی جانیں ضائع ہونا افسوسناک ہے اور مصیبت کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے ساتھ میری گہری تعزیت ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا