بفلیاز میں صلاحیت افزوں آگہی مہم کے تحت خواتین کی تربیت کا اہتمام کیا گیا

0
0

منظور حسین قادری
سرنکوٹ؍؍گرام سبھا مہیلا سبھا بال سبھا کے تناظر میں آنگنواڑی ورکرز آشاورکرز اور عوامی منتخبہ پنچایتی نمائندہ خواتین کو صلاحیت افزوں تربیت دی گئی جس میں روزمرہ زندگی کے معاملات کو شامل کیا گیا قدرتی وسائل کو بروئے کار لانے کے طریقے دوشیزاؤں کے ایام ماہواری نفاست حاملہ خواتین کو مقوی غذائیت ٹیکہ کاری زچگی بارے معلومات اور نوزائیدہ بچوں کی ویکسینیشن ٹیکہ کاری ادویات جسمانی نشوونما کی برقراری حفظان صحت کے جملہ اصولوں کی جانکاری دی گئی وہیں امورخانہ داری کے اسباب گردونواح میں صفائی ستھرائی بچوں کی تربیت کے بارے میں مکمل تربیت فراہم کی گئی نیز موسمی تغیر وتبدل کے پیش نظر نزدیکی صحت مراکز پر طبی جانچ کروانے کی آگہی بھی شامل رہی واضح ہو کہ حکومت آنگنواڑی مراکز صحت مراکز اور پنچایتی اداروں سے تعلق رکھنے والی خواتین کو بنیادی معلومات اور مطلوبہ سہولیات کی جانکاری دے رہی ہے جس پر کرڑوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا