بفلیاز میں دلدوز حادثہ رہائشی مکان ملبہ کا ڈھیر 2 افرادجاں بحق

0
0
 ایک شخص شدید زخمی 3گائے 5 بکریاں ہلاک روزمرہ ضروریات کا سامان مکمل تباہ 
ایس ڈی ایم سرنکوٹ نعیم النساء بھٹی نے بر موقع پر ضلع ترقیاتی کمیشنر کے ہدایت موجب متاثرہ کنبہ کو فوری امدادی 25000 روپے کا چیک تفویض کیا گیا 
منظور حسین قادری 
بفلیازتھنہ منڈی شاہراہ  پر اعلی الصبح 5:30 بجے پیش آئے دولدز حادثہ میں محمد لطیف ولد محمد حسین قوم کمہار  ساکن بفلیاز کا رہائشی مکان یکسر ملبہ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا کہسار وملبہ کی مہیب آواز بلند ہوتے ہی ہندوستانی فوج ومقامی افراد جائے واردات پر پہنچے جہاں سلیم اختر زوجہ محمد لطیف کو برموقع جاں بحق پایا وہیں دس سالہ روبینہ کوثر دختر محمد حسین اور مالک مکان محمد لطیف کو ملبہ سے نکال لیا جنھیں سب ضلع ہسپتال سرنکوٹ میں فوری علاج ومعالجہ کے لئے لے جایا گیا روبینہ کوثر ہسپتال کے قریب پہچتے ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی جنگ ہار گئی جبکہ محمد لطیف کو گورنمنٹ میڈیکل کالج راجوری منتقل کردیا گیا مہلوکین کو بعد لوازمات پوسٹ مارٹم تجہیزوتکفین وتدفین ورثا کے حوالہ کیا گیا مزید برآں 03گائے 05 بکریوں کے علاوہ روزمرہ زندگی کا سامان بمد زیورات ونقدی بھی زیر ملبہ ہوگیا جائے واردات پر ایس ڈی ایم سرنکوٹ نعیم النساء بھٹی تحصیلدار سرنکوٹ اکبر حسین ایس ڈی پی او سرنکوٹ تنویر احمد جیلانی طاہرہ تبسم سرپنچ حلقہ پنچایت بفلیاز بی  اور ذرائع ابلاغ سرنکوٹ کے نمائندے پنچایتی عہدیداران وپنچایتی نمائندگان کے علاوہ سماجی شخصیات رضاکار تنظیمیں وارد ہوئیں جہاں دیر گئے زمینی شگاف اور پہاڑوں کے کھسکنے کا سلسلہ جاری رہا واضح ہو کہ بفلیاز براستہ دیرہ کی گلی تھنہ منڈی سے راجوری کو ملانے والی سڑک کی توسیع وکشادگی کا تعمیری کام BRO  نے ” دھرم راج کمپنی ”  کو تفویض کیا ہے جسے ٹنڈرنگ پر ایک ٹھیکیدار سرانجام دے رہا ہے مکینوں کا کہنا ہے کہ زیرلب سڑک ملکیتی اراضی پر مشتمل محلہ ہے جس کو زک پہچنے کے خدشہ کے پیش نظر اہل مکینوں کو آگاہ نہیں کیا گیا بلکہ سڑک پر JSB لگا کر متاثرہ کنبہ کو لقمہ اجل کا نوالہ بنایا گیا اس سانحہ ارتحال کو دیکھ کر عوام بہت غم میں غصہ میں کمپنی وٹھیکیدار کے خلاف آواز بلند کررہے تھے اور حق وانصاف کا مطالبہ کررہے  تھے عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ رمیو فورس نے چوکسی سے ہسپتال تک کی رسد کو یقینی بنایا جبکہ PHC بفلیاز میں فوری علاج کی سہولیات وایمبولینس تک میسر نہیں اس پر انتظامیہ دھیان دے وہیں اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمیشنر پونچھ کی ہدایت موجب ایس ڈی ایم سرنکوٹ نے ریڈ کراس سے فوری امداد کے پیش نظر مہلوکین کے حق میں 20000 ہزار اور زحمی کے حق میں 5000 ہزار روپے کا چیک تفویض کیا بعدازاں عوام الناس علاقہ بفلیاز وپنج سراں رفقاء واحباب متعلقین نے اشکبار آنکھوں کے سامنے سپرد خاک کیا یادرہے اس حادثاتی موت پر علماء کرام نے لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی پیش کرتے ہوئے رب لم یزل کے حضور مرحومین کی بخشش ومغفرت اور زخمی کو شفایابی کے لئے دعا فرمائی اس موقع پر ہزاروں مردوزن سوگوار کنبہ کے غم میں شریک ہوئے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا