بفلیاز میں حادثہ متاثرین کے ساتھ ڈی ڈی سی چیئرپرسن

0
0

تعظیم اختر کا اظہار تاسف موقع پر پہنچ کر سوگوار کنبہ کی بندھائی ڈھارس
منظور حسین قادری
بفلیاز ؍؍بفلیاز میں ایک بڑے المناک ودلدوز حادثہ و سانحہ ارتحال پر جہاں مذہبی سیاسی سماجی شخصیات نے گہرے صدمہ کا اظہار کیا وہیں آج دوسرے روز ڈی ڈی سی چیئر پرسن تعظیم اختر مع پنچایتی عہدیداران ونمائندگان ہمراہ ایس ایس ایم سرنکوٹ نعیم النساء بھٹی ایس ڈی پی او سرنکوٹ تنویر احمد جیلانی سرپنچ حلقہ پنچایت بفلیاز بی طاہرہ تبسم جائے حادثہ پر پہنچی اور لواحقین غمزدگان و پسماندگان کے غم میں شریک ہوکر سوگوار کنبہ کی ڈھارس بندھائی اور ضلع انتظامیہ سے ہر ممکن امداد ی رسد کی یقین دہانی کروائی نیز BRO سڑک ایجینسی ماتحت تعمیری کمپنی ” دھرم راج” اور لاپرواہ ٹھیکیدار کی سرزنش اور منہدم رہائشی مکان مال مویشی واسباب کا معقول معاوضہ کا سرکار سے مطالبہ کیا چیئرپرسن موصوفہ نے کہا کہ یہ پورا محلہ ملبہ کی زد میں ہے بادل ناخواستہ مزید شگاف وپسیاں پڑنے کا خدشہ ہے اس میں معاملہ ضلع انتظامیہ اور ایل جی انتظامیہ کے زیر غور لایا جائے گا یادریے اس حادثہ کی زد میں ایک ہی کنبہ کے چار افراد آئے جن میں نسیم اختر زوجہ محمد لطیف روبینہ کوثر دختر محمد لطیف مکان کے ملبہ تلے دب گئیں جنھیں 48 رمیو فوج کے نوجوانوں نے رسکیو آپریشن کرکے نکالا جبکہ مالک مکان محمد لطیف ولد محمد حسین شدید زخمی حالت میں برآمد ہوا کمسن بچہ محمد بشارت ولد محمد لطیف کرشماتی طور محفوظ رہا دومنزلہ رہائشی مکان میں 03گائے 05 بکریاں اور ضروریات زندگی کا تمام ترسامان تباہ ہوگیا مکان سے نیچے پن چکی بھی ملبہ کی ڈھیر ہوگئی یہ ناتلافی جانی ومالی نقصان ایک غریب شخص کے لئے بڑا المیہ ہے کہ جس پر قیامت صغریٰ ٹوٹ پڑی ہو اس حادثہ پر جذبہ خیرسگالی کے طور ہر متمول کو امداد واعانت کریں اور سرکار مکمل معاوضہ دے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا