حبیب اللہ خان کو سومو یونین کا صدر ذاکر حسین کو نائب صدر شہزاد احمد کو جنرل سیکریٹری کیا منتخب
سرفرازقادری
مینڈھر؍؍بس اڈا مینڈھر میں ڈارئیور طبقہ کی جانب سے ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ اس دوران سب ڈویڑن مینڈھر کے چاروں اطراف کی جانب سے ڈرائیور طبقہ کے لوگ موجود تھے۔اس دوران سب نے مشترکہ رائے سے حبیب اللہ خان کو سب ڈویڑن مینڈھر میں سومو یونین کا صدر منتخب کیا گیا۔اور ذاکر حسین کو نائب صدر اور شہزاد احمد کو جنرل سیکریٹری مقرار کیا گیا۔ اس موقع پر ڈی ڈی سی ہیڈکوارٹر مینڈھر انجینئر واجد بشر خان ٹیکو نے مبارک باد دیتے ہوئے کہاکہ میں امید کرتا ہوں کہ پوری یونین کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ اس موقع پر حبیب اللہ خان نے تمام حضرات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ میری یہ کوشش رہے گی کہ یونین کے اندر رہ کر دن رات ایک کر کے ڈرائیور طبقہ کے تمام مسائل و مشکلات حل کرنے میں اپنا قلیدی رول ادا کرتا رہوں گا۔