بسوہلی شیتل نگر کی پنچایت جانو کے کوہوک میں عوام پانی کیلئے پریشان

0
0

خواتین اپنی مدد آپ کے تحت پائپوں کی مرمت کرنے پر مجبور،محکمہ خاموش
متعلقہ محکمہ کو پانی سپلائی بحال کرنے کی ہدایات جار ی کر دی گئی ہیں: اے ڈی سی بسوہلی
حفیظ قریشی
بسوہلی؍؍ مرکزی حکومت کی اہم اسکیم، جل جیون مشن (جے جے ایم اسکیم) شائدصرف محکمہ کے کاغذات اور حکومت کے دعووں تک محدود ہے۔ آج بھی ایسے علاقوں میں جے جے ایم کا مشن صرف کاغذوں تک محدود نظر آر ہا ہے کیونکہ زمینی حقائق کچھ اور ہی ہیں۔ ایسا ہی ایک معاملہ کٹھوعہ ضلع کے بسوہلی شیتل نگر کی پنچایت جانو کے کوہوک میں سامنے آیا جب علاقے کی خواتین علاقے کی پانی سپلائی کو اپنی مدد آپ کے تحت درست کر نے پر مجبور ہوئیں۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 15 دنوں سے پانی کی سپلائی بند ہے، جس کے باعث لگ بھگ 50 سے زائد گھرانے پینے کے صاف پانی کیلئے ترس رہے ہیں اور ناراض ہو کر انھوں نے محکمہ جل شکتی کے خلاف احتجاج کیا۔اس دوران انہوں نے مزید کہا مذکورہ گاؤں میں سکول میں 60 سے زائد طلبہ زیرِ تعلیم ہیں اور سکول میں بھی پانی نہیں ہے۔ تاہم اے ڈی سی بسولی نے لازوال کو بتایا کہ مذکورہ گاؤں کی اس شکایت کو متعلقہ محکمہ کو اس بارے میں مطلع کر دیا گیا ہے اور جلد ہی علاقے میں پانی کی سپلائی بحال کر دی جائے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا