بزم وادی انس گوجری ادب مہور نے میاں الطاف احمد لاروی کو کی مبارکباد پیش

0
0

میاں الطاف کی کامیابی جموں کشمیر کی عوام بالخصوص گجربکروال قبیلہ کے لوگوں کے لئے خوش آئند:نسیم گلاب گھڑی
ایم شفیع رضوی
ریاسی مہور؍؍ بزم وادی انس گجری ادب مہور نے راجوری پونچھ اننت ناگ پارلیمنٹ نشست پر نیشنل کانفرنس کے سینئرلیڈر اور گجربکروال قبیلہ سے تعلق رکھنے والے سینئر سماجی سیاسی روحانی شخصیت حضرت میاں الطاف احمد لاروی کو الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ حضرت میاں الطاف احمد لاروی کا اور ان کے خانوادے کا جموں کشمیر کی سیاست میں ہمیشہ اہم رول رہا ہے اور حضرت میاں الطاف احمد لاروی جموں کشمیر کی حکومت میں کہیں بار اہم وزارتوں پر کام کر چکے ہیں۔
حضرت میاں الطاف احمد لاروی کا سیاسی کیریئر کسی سے چھپا ڈھکا نہیں ہے۔ موصوف نے جموں کشمیر کی حکومت میں رہ کر جموں کشمیر کی عوام کی بغیر کسی مذہب و ملت کے بلوث خدمات انجام دی ہیں۔ بلخصوص جموں کشمیر کے گجر بکروال قبیلہ سے وابستہ لوگوں کی فلاح و بہبود کیلئے ہمیشہ پیش پیش رہیں ہیں ۔ جس کا نتیجہ آج پورے ہندوستان نے دیکھا کہ کس طرح عوام الناس نے بھاری اکثریت کے ساتھ ووٹ دے کر کامیاب کیا ہے۔ یہ توقعات رکھتے ہوئے کہ جس طریقے سے حضرت میاں الطاف احمد لاروی نے جموں کشمیر کی حکومت میں رہ کر جموں کشمیر کی عوام کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی ہے ۔اسی طرح ہندوستان کی پارلیمنٹ میں جا کر بھی جموں کشمیر کی عوام کے مسائل کو اجاگر کریں گے۔
جموں کشمیر کی عوام بلخصوص راجوری پونچھ اننت ناگ کی عوام بہت زیادہ توقعات رکھے ہوئے ہیں۔ بزم وادی انس گجری ادب مہور کے صدر نسیم گلاب گھڑی نے اور بزم کے میڈیا انچارج ایم شفیع رضوی نے اور جملہ اراکین نے حضرت میاں الطاف احمد لاروی کو الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے پر دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت میاں الطاف احمد لاروی کی کامیابی جموں کشمیر کی عوام کے لئے بلخصوص جموں کشمیر کے گجر بکروال قبیلہ سے وابستہ لوگوں کے لئے خوش آئند موقع ہے۔ کیونکہ پارلیمنٹ میں جموں کشمیر کے گجر بکروال قبیلہ کی بہتر نمائندگی ہو گی۔ جموں کشمیر کے گجر بکروال قبیلہ بلخصوص خانہ بدوش طبقہ کے مسائل کو پارلیمنٹ اجاگر کیا جائے گا اور ان مسائل کو حل کروانے کی کوشش بھی ہو گی یہ قبیلہ حضرت میاں الطاف احمد لاروی سے توقع رکھے ہوئے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا