برقی پورٹلز کی ناقص کار کردگی تشویشناک !

0
0

ڈیجٹیل انڈیا کے وژن کو مکمل کرنے کے سلسلہ میں سرکارتمام، اداروں کو ای گورننس کے دائرہ میں لانا چاہتی ہے۔ جس کے چلتے تما م ترسرکاری کاموں کو آن لائین کرنے کا سلسلہ شد و مد سے جاری ہے ۔ محکمہ مال سے لیکر محکمہ سماجی بہبود تک کوئی بھی ایسا محکمہ نہیں رہا جس کا م آن لائن نا ہوتا ہو ۔وہیں ان دنوں 31مارچ کے ساتھ مالی سالی بھی ختم ہو رہا ہے اور عید الفطر کو بھی چند دن باقی رہ گئے ہیں۔ مگر ٹھیکے داروں صنعت کاروں کے لئے دستیاب پوٹل بیکار ہونے کی وجہ سے ٹھیکے دار اور صنعت کار کافی پریشان ہیں۔جبکہ مالی بجٹ ختم ہونے کے ساتھ ہی ٹھیکے داروں صنعت کاروں کی بلیں واگزار ہونی چاہئے اور پوٹل میںنقص آ نے کے باعث ٹھیکے داروں صنعت کاروں کی تیس سے چالیس فیصد بلیں ہی اب تک اَپ لوڈ ہوپائی ہیں ۔ تقریباًساٹھ فیصد بلیں ابھی تک اَپ لوڈ نہیں ہوئی ہے جس کے نتیجے میں انتظامیہ بھی پریشان او رٹھکے دار بھی فکروتشویش میں مبتلا ہیں۔اسی سلسلہ کے تحت ٹھیکے داروں صنعت کاروں نے جموں وکشمیر انتظامیہ سے بلیں اَپ لوڈ کرنے کیلئے وقت مانگا ہے کیونکہ بلیں ا َپ لوڈ ہونے کے بعد ہی پیسے ان کے بینک کھاتوں میں جمع ہونگے۔واضح رہے پورے ملک کی طرح ای گورننس کاقیام عمل میں لانے کیلئے جموںو کشمیر میں بھی اقدامات اٹھائے گئے اور خصوصی درجہ واپس لینے کے بعد ای ٹینڈرنگ ای بلنگ کاسلسلہ شروع کیاگیا تاکہ بدعنوانیوں بے ضابطگیوں رشوت کوروکاجاسکے اور ا سکے لئے تمام سرکاری اداروں کوہدایت کی گئی کہ وہ آن لائن اپناکام انجام دے رقومات بھی آن لائن فراہم کرنے کے لئے اقدامات اٹھائیں ۔وہیںسرکار نے ٹھیکے داروں، صنعت کاروں اوردیگر سرکاری اداروں کورقومات فراہم کرنے کے لئے ڈموز کا قیام عمل میں لایا۔فائنانس ڈیپارٹمنٹ جسکی سربرا ہی کررہاہے اور فائنانس ڈیپارٹمنٹ کوہدایت کی گئی کہ وہ تمام ٹھیکے داروں صنعت کاروںان یاسرکاری اداروں کی رقوما ت پوٹل کے زریعے اد اکرے ۔جموںو کشمیرمیں اگرچہ اس طریقہ کار سے راحت بھی ملی تاہم اداروں میں اس طریقہ کار کوانجام دینے کے لئے یاتوجانکاری نہیں ہے یاپھرغیرسنجیدگی کامظاہراہ کیاجارہاہے ۔
وہیںعیدالفطر قریب ہے مزدور وںدوکانداروںاور دوسرے لوگ جن کے پیسے ٹھیکے داروں کے پاس ہوا کرتے ہیں شدت کے ساتھ انتظا رکررہے ہیں کہ ا س مقدس دن کے موقعے پرانہیں پیسے ملے گے اور وہ اپنی ضرویات پورا کرے گے۔مگر ان برقی پوٹلز کی یہ ناقص رفتار سب کیلئے درر سر بنی ہوئی ہے اسلئے انتظامیہ کو چاہئے کہ وہ اس پورٹل کو درست کریں یا کوئی متبادل راستہ نکال کر ٹھیکداروں صنعت کاروں کے بقایا جات کو ووگزار کریں کیونکہ ان پیسوں کا انتظار دوکانداروں سے لیکر مزدوروں تک سب کو ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا