برف باری کے کارن جنوبی کشمیر میں معمول کی زندگی متاثر وادی کو دنیا سے جوڑنے والی 300کلومیٹر قومی شاہراہ دوسرے روز بھی بند

0
0

 

ونے شرما/شاہ ہلال

ادھمپور/اننت ناگ //برفباری اور بارش کی وجہ سے آج دوسرے دن بھی نیشنل ہائی وے بند رہی جبکہ نیشنل ہائی وے بند ہونے کی وجہ سے مسافروں اور گاڑی ڈرائیوروں کو کئی مشکلات کا سامنا کرنے کے لئے مجبور ہونا پڑ رہا ہے ۔معلومات کے مطابق خراب موسم کی وجہ سے پہاڑی علاقوں میں ہو رہی برفباری اور علاقوں میں تیز بارش کے سبب ضلع رام بن کے کئی علاقوں میں بھاری پسی ہونے کے چلتے آج دوسرے دن بھی قومی شاہرہ بند رہی جس کی وجہ سے رام بن کے اور ادھمپور کے علاقے میں ٹریفک پولیس کی طرف سے جگہ جگہ پر گاڑیوں کو آگے جانے سے روک دیا گیا تھا ۔جبکہ موسم صاف ہوتے ہی اور سڑک پر گرے برف ملبہ اٹھانے کا کام ہوتے ہی گاڑیوں کو آگے جانے کے لئے روانہ کر دیا جائے گا۔جبکہ ایک روز موسم خو شگوار رہنے کے بعدوادی میں جمعرات علی ا لصبح ہی برف بھاری کا سلسلہ پھر سے شروع ہوچکا ہے جس کے سبب جنوبی کشمیر میں معمولات زندگی متاثر ہوچکی ہے زبردست برف باری کے سبب جنوبی ضلع اننت ناگ میں معمول کی زندگی پٹری سے اُتر گئی ہے ،ضلع میں صبح سے ہی بجلی ٹھپ پڑی ہے،۔جبکہ جمعرات اور جمعہ کی در میانی رات سے شروع ہوئی برفباری جمعہ دوپہر تک بھر وقفہ وقفہ سے جاری رہی ۔اس بیچ زبردست برف باری کے سبب تمام رابطہ سڑکیں بند ہوگئی ہیں تاہم محکمہ میکنیکل ،پی ایم جی ایس وائی ،میونسپل کمیٹی کے اہلکار برف ہٹانے کے مشینوں کے ہمراہ ضلع کی تمام تحاصیل میں دن بھر جُٹے ہیں تاہم مسلسل برف باری کے سبب اہلکاروں کو سخت مشکلات کا سامنا کر نا پڑاہے، جبکہ کئی اندرونی رابطہ سڑکیں اب بھی برف کی وجہ سے ہنوز بند پڑی ہیں ،ادھر وادی کشمیرکو دنیا کے ساتھ جوڑنے والی 300کلومیٹر سرینگر جموں قومی شاہراہ پر واقع جواہرٹنل پر برفباری کے پیش نظر جمعہ کے روز لگاتار دوسرے دن بھی شاہراہ کو ٹریفک کی آمد رفت کیلئے بند رکھنا پڑا۔ جبکہ برف کو ہٹانے کیلئے اگرچہ بیکن اہلکار کام میں لگے تھے تاہم مسلسل ہورہی برفباری کے سبب انہیں کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑا ۔وہیںٹنل کے اس طرف لگ بھگ 3فٹ برف ریکارڈ کی گئی وہی ڈورو ،لورمنڈا ،کوکرناگ ،وائلو ،گڈول ،اچھہ بل ،کٹہاڑ،قاضی گنڈ میں1فٹ سے زائد برف ریکارڈ کی گئی ۔برف باری کے سبب ضلع اننت ناگ کے کئی علاقوں جن میں منزموہ ڈورو ،گڈول ،لارنو کوکرناگ ،کپرن ،چھتر گل ،لارکی پورہ، قمر ،وغیرہ شامل ہیں میںجمعرات شام سے ہی بجلی ٹھپ ہوگئی ہے ،محکمہ بجلی کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ شدید برف باری کے سبب انہیں بجلی بحال کرنے میں کافی دقتیں پیش آرہی ہے اور موسم ٹھیک ہونے کی صورت میں ہی جمعہ دوپہر تک ہر ایک علاقہ میں بجلی بحال کی جائے گی۔ادھرشاہراہ پرپھنسے ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ وہ لوگ گذشتہ دو روز سے بنیادی سہولیات نہ ہونے کے سبب کافی پریشان ہیں انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے ان کیلئے کوئی بھی معقول انتظام نہیں رکھا ہے ۔ ڈرائیوروں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ شاہراہ پر پھنسے ڈرائیوروں ا ور درماندہ مسافروں کیلئے معقول انتظام کریں تاکہ انہیں کسی بھی قسم کی کوئی پریشانی نہ ہو۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا