سڑکوںکی مرمت اور درختوںسے بجلی کی تاریںہٹا کر بجلی کے پول نصب کئے جائیں
لازوال ڈیسک
جموں// شیعہ فیڈریشن کے صدر الحاج عاشق حسین خان نے سردیوںکے شباب پر پہنچنے سے قبل دور دراز علاقہ جات میںاشیائے ضروریہ کا سٹاک کئے جانے کی مانگ کی ہے ،یہاںجاری ایک پریس بیان میںکہا گیا ہے کہ اب جبکہ سردیوںکی شروعات ہو گئی ہے ۔اس لئے کچھ ہفتے کے بعد برفباری بھی ہو نا لازمی ہے ،جس کی وجہ سے سڑک رابطے ٹوٹ جاتے ہیں۔جس کی وجہ سے آمدو رفت منقطع ہو جاتی ہے ،اس لئے دور دراز علاقہ جات میںاشیائے ضروریہ کا وافر سٹاک کیا جانا چاہئے ۔عاش حسین خان نے کہا کہ ضلع رام بن کے چندر کوٹْ و دوسرے ملحقہ علاقہ جات کے ساتھ ضلع پونچھ کے منڈی پلیرہ ، لورن سلونیا مہارکوٹ ،چکھڑی بند ،سرنکوٹ ،سنئی ،موڑہ بچھائی،پوٹھہ ،سانگلہ ،کلر کٹل ،گرسائی ،اپر گرسائی ،لور گرسائی ،ہونڈی ،مورہ گرسائی ،مینڈھر کے گولد ،پٹھانہ تیر ،سلواہ ،لور بند ،بانڈی چیچیاںوغیرہ میںراشن ،رسوئی گیس ،بجلی پانی و دیگر اشیاء کا وافر سٹاک کیا جا ئے تاکہ برفباری کی وجہ سے سڑک رابطے منقطع ہوجانے سے عوام کو بنیادی ضروریات کی قلت کا سامنانہ کرنا پڑے،خان نے مزید کہا کہ بجلی کی ترسیلی لائنیںدرختوںسے ہٹا کر بجلی کے پول لگا کر بجلی کی تاروںکو ان کے ساتھ نصب کر کے ممکنہ ناخوشگوار واقعہ بچا جا ئے ،خان نے کہا کہ سردیوںکے دوران بجلی و پانی کی بہمرسانی یقینی بنائے جانے کیلئے موثر اقداما ت کئے جائیں،عاشق حسین خا ن نے کہا کہ سڑکوںکی مرمت و بلیک ٹاپنگ کی جائے تاکہ ناساز گار موسم میںسڑک رابطہ بحال رکھا جا سکے ،ان کا کہنا تھا کہ اکثر دیکھا گیا ہے کہ بھاری برفباری کی وجہ سے دور دراز علاقہ جا ت میںضروریات زندگی کی قلت کے سبب عوام کو پریشانی کاسامناکرنا پڑتا ہے ،اس لئے عوام کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنانہ کرنا پڑے اس کے لئے متعلقہ ضلع و تحصیل انتظامیہ کو قبل از وقت اقدامات کئے جانے کی ضرورت ہے ۔تاکہ کسی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے ،خان نے امید کا اظہار کیا ہے کہ متعلقہ ضلع و تحصیل انتظامیہ اس جانب توجہ مبذول کر کے مناسب اقدامات اٹھائے گی ۔