برطانوی سفارت کار کے پی او کے دورے کو ہندوستان نے بتایا خودمختاری کی خلاف ورزی

0
0

نئی دہلی، //ہندوستان نے پاکستان میں برطانیہ کی ہائی کمشنر کے پاکستان کے مقبوضہ کشمیر کے دورے پر اعتراض ظاہر کیا ہے اور اسے ہندوستان کی خود مختاری اور سالمیت کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جاسکتی۔
وزارت خارجہ نے ہفتہ کو جاری ایک بیان میں کہا کہ برطانوی سفارت کار کا 10 جنوری کا یہ دورہ ’’ہندوستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی ہے۔‘‘
وزارت نے کہا ہے کہ ایسی خلاف ورزیاں قابل قبول نہیں ہیں۔
واضح رہے کہ اسلام آباد میں برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ 10 جنوری کو جموں و کشمیر کے پاکستان کے زیر قبضہ علاقے میرپور شہر گئی تھیں اور اس دورے کے دوران انہوں نے نام نہاد صدر سلطان محمود چودھری سے بھی ملاقات کی تھی۔ ہندوستان نے اس واقعہ کو سنجیدگی سے لیا ہے۔
وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ خارجہ سکریٹری ونے کواترا نے اس خلاف ورزی کے خلاف نئی دہلی میں برطانیہ کے ہائی کمشنر کی جانب سے سخت اعتراض ظاہر کروایا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ مرکز کے زیر انتظام جموں کشمیر اور لداخ خطہ ہندوستان کا اٹوٹ حصے بنے رہیں گے۔
محترمہ میریٹ کے ساتھ آنے والے برطانوی عہدیداروں کے گروپ میں برطانیہ کے دفتر خارجہ میں پاکستان اور افغانستان میں سیکورٹی مہمات کے شعبہ کے سربراہ رچرڈ لِنڈسے کے علاوہ سیم شرمین، البرٹ ڈیوڈ، روس میک پارٹ لینڈ، اسنیہ لال، آکاش اشرف اور عدیلہ خان شامل تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا