برساتی نالے سے گاؤوں والے کی لاش برآمد

0
0

شیو پوری، 05 اگست (یو این آئی) مدھیہ پردیش کے شیو پوری ضلع کے پوہاری سب ڈویژن میں نالے میں بہہ جانے والے ایک گاوں کے شخص کی لاش آج صبح برآمد ہوئی ہے۔ وہ کل رات نالے کو عبور کرتے ہوئے تیز بہاؤ سے بہہ گیا تھا۔
پولس ذرائع کے مطابق کل دیر رات نالے کو عبور کرتے وقت جگناتھ آدیواسی (60) نالے کے تیز بہاؤ میں بہہ گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور اس کی تلاش کی تاہم اندھیرے کے باعث وہ نہ مل سکا۔ آج صبح ایک بار پھر ریسکیو آپریشن کیا گیا اور اس کی لاش جائے وقوعہ سے کچھ فاصلے پر ملی۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا