بردال گراؤنڈ، اکھنور میں آرمی بھرتی ریلی شروع

0
0

نوجوانوں نے بڑھ چڑھ کر ریلی میں کی شرکت
لازوال ڈیسک
اکھنور؍؍جموں خطے میں بھرتی ریلی نوجوانوں کے لیے ہندوستانی فوج میں شامل ہونے کے لیے اپنی صلاحیتوں اور عزم کو ظاہر کرنے کا ایک بہترین موقع ہے۔ اس موقع پر اے ڈی سی جموں انسویا جموال اور ایس ڈی ایم اکھنوراکھل سدگوترا سمیت سول انتظامیہ کی طرف سے بھی تعاون دیا گیا ۔تاہم امن و امان، سیکورٹی، اور ضروری خدمات کی فراہمی میں ان کی مدد فوجی اور سول حکام کے درمیان قریبی ہم آہنگی کو ظاہر کرتی ہے۔اس موقع پرمیجر جنرل شرد بکرم سنگھ، زیڈ آر او ریکروٹنگ زون (پنجاب اینڈ جے اینڈ کے) اور بریگیڈیئر راکیش پچورا، ایس ایم، وی ایس ایم بھی موجود رہے ۔ان کی قیادت اور موجودگی ریلی میں شرکت کرنے والے امیدواروں کے لیے حوصلہ افزائی کا ذریعہ بن رہی ہے۔دریں اثناء جموں و کشمیر کے دس اضلاع کے امیدواراس ریلی میں شرکت کر ہے ہیں ۔واضح رہے ہندوستانی فوج نظم و ضبط، عزم اور بہادری کے اعلیٰ معیار کے لیے مشہور ہے۔تاہم بھرتی ریلی میں متحرک ماحول جموں و کشمیر کے نوجوانوں کے مستقل جذبے اور قوم کے دفاع میں بامعنی حصہ ڈالنے کے عزم کا ثبوت ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا