ٹھیکیدار غائب کیوں ہوا،محکمہ کوخبرنہیں ،زمینداروں کی زمین بنجر
ریاض ملک
منڈی ؍؍ منڈی تحصیل کا دوردراز اور پسماندہ علاقع مہارکوٹ آج بھی سڑک کی سہولیات سے محروم ہے ۔ آج سے 10 سال قبل براچھڑ چنارہ کے مقام سے مہارکوٹ روڈ کا کام 2009 میں لگایاگیاتھاجو آج تک دس سال بعد بھی ادھوری پڑی ہوئی ہے۔ عوام کی اس پریشانی پر ضلع انتظامیہ یا محکمہ پی ڈبلیو ڈی کوئی توجہ نہیں دے رہاہے۔ عوام مصیب اور پریشانیوں کی وجہ سے پریشان ہوکر کئی بار ضلع انتظامیہ کے ساتھ اس معاملہ کو اٹھاچکی لیکن اج تک انتظامیہ نے اس کو سنجیدگی سے نہ لیا ہے۔ منیر حسین اور حسن دین نے ذرایع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم آج بھی پچاس کلو بوجھ اپنے کندھوں پر اُٹھاکر روڈ نہ ہونے کی وجہ سے پانچ پانچ دس دس کلومیٹر پیدل چلناپڑتاہے۔ اس کے علاوہ بھی سڑک نہ ہونے سے کئی مسائیل کا سامنارہتاہے۔مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ کئی سال ہوگئے ہیں۔ ہماری زمینوں کو اکھاڑ کر ڈال دیاگیاہے ۔نہ ہی سڑک کو مکمل کیا گیااور نہ زمینوں کے معاوضات فراہم کئے گئے ہیں۔غریبوں کی زمینوں کا بھی نقصان اور سڑک بھی نہیں۔ براچھڑ سے مہارکوٹ تک مختلف محلہ جات کے پڑتے ہیں لیکن روڈ نہ ہونے کی وجہ سے نہ ہی سکولوں میں کوئی آفیسر اور نہ ہی دیگر سہولیات کو کوئی دیکھنے پہنچ سکتاہے۔انہوں نے ضلع انتظامیہ سے گزارش کی ہے کہ وہ جلد ا زجلد براچھڑ تامہارکوٹ روڈ کا کام مکمل کروائیں اگر ایسا نہیں تو ہم اپنی زمینوں میں فصل بیجناشروع کردیں گے ۔ کیوں نے یہاں کہ کچھ لوگ راجہ اور مہارجہ بن کر بیٹھے ہوئے ہیں۔غریبوں کا استحصال کرنے پر تلے ہوئے ہیں اور آج بھی غریبوں سے بوجھ ڈھلوائی اور گھریلو کام کاج کرواتے ہیں اور اگر سڑک اس علاقع میں بن جاتی ہے تو غریبوں کو اپنا سر اٹھانے کا موقع مل جائے گا۔جس و جہ سے یہاں کچھ مفاد پرست سڑک نہیں بننے دیتے ہیں ۔لوگوں نے گزارش کی ہے کہ اس علاقع کی غریب عوام کے ساتھ انصاف کا معاملہ کرتے ہوئے براچھڑ تامہارکوٹ روڈ کا کام جلد از جلد مکمل کیا جائے۔