برازیل کے سابق صدر کو بدعنوانی پر مزید 13 سال کی سزا

0
0

سابق صدر پہلے ہی کرپشن، منی لانڈرنگ اور بدعنوانی کا جرم ثابت ہونے پر ملنے والی سزا کے باعث جیل میں قید و بند کی صعوبتیں جھیل رہے ہیں
ےو این این
برازیل//(کرپشن، بدعنوانی اور رشوت ستانی کے ایک اور مقدمہ میں برازیل کے سابق صدر لولاڈی سلوا کو 13 سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔برازیل کے سابق صدر پہلے ہی کرپشن، منی لانڈرنگ اور بدعنوانی کا جرم ثابت ہونے پر ملنے والی سزا کے باعث جیل میں قید و بند کی صعوبتیں جھیل رہے ہیں۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق برازیلین عدالت کی جانب سے سنائی جانے والی سزا پر سابق صدر نے مقف اپنایا ہے کہ انہیں دوبارہ سیاست میں متحرک ہونے سے روکنے کے لیے یہ حربہ اختیار کیا گیا ہے۔73 سال کی عمر کے حامل لولا دی سلوا کو 2017 میں کرپشن اور منی لانڈرنگ کے سنگین الزامات ثابت ہونے پر 12 سال قید و بند کی سزا سنائی گئی تھی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا