ساؤ پالو، // برازیل کی جنوب مشرقی ریاست میناس گیریس کے ایٹاپیوا قصبے کے دیہی علاقے میں اتوار کے روز ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہونے سے کم از کم پانچ افراد کی موت ہو گئی۔
ریاست کے فائر ڈپارٹمنٹ کے بیان میں یہ اطلاع دی گئی ہے۔
محکمہ کی ابتدائی رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ ہوائی جہاز میں دو دیگر افراد بھی سوار تھے لیکن ان کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔
جائے حادثہ پر موجود عینی شاہدین کے حوالے سے برازیل کے گلوبو نیوز نیٹ ورک نے بتایا کہ طیارہ زمین سے ٹکرانے سے پہلے ہوا میں دھماکے سے پھٹ گیا۔
باشندوں کے مطابق، حادثے کے وقت، مقامی وقت کے مطابق صبح 10:30 بجے بارش ہورہی تھی اور اس علاقے میں تیز ہوا کے ساتھ طوفان چل رہا تھا جہاں طیارہ گر کر تباہ ہوا۔