’برآمد کے لیے باسمتی چاول کی پیداوار‘ کے موضوع پر ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد

0
0

باسمتی کے زیر کاشت رقبہ میں اضافہ کریں جس سے آمدنی میں اضافے میں مدد ملے گی :آر کے ہتیشی
حفیظ قریشی
کٹھوعہ؍؍ڈپارٹمنٹ آف ایگریکلچر اینڈ فارمر ویلفیئر کٹھوعہ نے شیرپور، ہیرا نگر، کٹھوعہ میں ایگریکلچر پروسیسڈ فوڈ پروڈکٹس ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی (APEDA) کے تحت باسمتی ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ فاؤنڈیشن کے تعاون سے ’ برآمد کے لیے باسمتی چاول کی پیداوار‘ پر ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا۔واضح رہے کٹھوعہ ضلع کے باسمتی اگنے والے علاقے اس طرح زرعی پیداوار کی برآمدات کی اپنی صلاحیت کو بروئے کار لا رہے ہیں۔وہیںجوائنٹ ڈائریکٹر (توسیع)، زرعی پیداوار اور ایف ڈبلیو، جموںآر کے ہتیشی اس موقع پر مہمان خصوصی تھے،نے بین الاقوامی معیار کی معیاری باسمتی کی پیداوار کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کاشتکاروں پر زور دیا کہ وہ باسمتی کے زیر کاشت رقبہ میں اضافہ کریں جس سے ان کی آمدنی میں اضافے میں مدد ملے گی اور دھان کی پیداوار میں معقول کیمیکلز کا استعمال بھی کیا جائے گا تاکہ بین الاقوامی معیار کے کیڑے مار ادویات سے پاک باسمتی چاول تیار کیے جا سکیں۔اس دوران چیف ایگریکلچر آفیسر کٹھوعہ سنجیو رائے گپتا نے کہا کہ زراعت کی پیداوار اور کسانوں کی بہبود کے محکمے نے کٹھوعہ کے باسمتی اگانے والے علاقوں میں باسمتی کے برآمدی معیار (کیڑے مار ادویات سے پاک) باسمتی کو فروغ دینے کے لیے کسانوں کو آگاہ کرنے پر زور دیا ہے۔ انہوں نے کہا، 2022-23 کے دوران، کٹھوعہ میں 6940 ہیکٹر زمین معیاری باسمتی کی کاشت کے تحت تھی جس کی اوسط پیداوار 27 کیوٹلفی ہیکٹر تھی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا