این سی، پی ڈی پی اور کانگریس نے کیا لوگوں کے ساتھ مذاق: محمد امین بٹ
شاہ ہلال
ناگ // وادی کشمیر میں سیاسی جماعتوں کی جانب سے جہاں عوامی جلسے اور ورکرز مٹینگ کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے وہیی ڈیموکریٹک پراگریسیو آزاد پارٹی کی جانب سے اننت ناگ کے بدہاڑ لارنو میں اتوار کو ایک ورکرز مٹینگ منعقد ہوئی جو بعد میں ایک جلسے میں تبدیل ہوا، جس کی صدارات پارٹی کے نائب صدر محمد امین بٹ نے کی۔کنونشن میں پارٹی کے جنرل سیکریٹری، چودھری ہارون کھٹانہ، گلزار احمد وانی,پارٹی کے ترجمان اعلیٰ ایڈووکیٹ محمد سلیم پرے، پارٹی کی وومنز ونگ جنرل سیکریٹری شبی جان کے علاوہ پارٹی کے دیگر لیڈران بھی موجود تھے۔جبکہ کنونشن میں لارنوں حلقہ انتخاب سے پارٹی کے سینکڑوں کارکنان نے شرکت کی۔اس موقع پر لیڈران نے اپنے خطاب میں لوگوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اگر آنے والے انتخابات میں اْنکی پارٹی دور اقتدار میں آئی تولوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے پارٹی ہمیشہ پیش پیش رہے گی،انہوں نے کہا کہ غلام نبی آزاد کا منشور ہے کہ جموں و کشمیر کے عوام کو گھر گھر تمام تر بنیادی سہولیات بہم پہنچایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ نہ صرف یہاں تعمیراتی کام کیا جائے بلکہ بے روزگاری کو بھی دور کیا حائے گا۔انہوں نے پی ڈی پی این سی اور کانگریس پارٹی کو ہدف تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان سبھی جماعتوں نے یہاں خاندانی راج قائم کرکے لوگوں کو سبز باغ دکھا کر ان سے بوندا مزاق کے سوا آج تک کچھ بھی نہیں کیا اور جموں و کشمیر کے لوگوں کو طرح طرح کے مشکلاتوں میں ڈال دیا انہوں نے کہا ان سیاسی جماعتوں نے یہاں صرف قبرستان آباد کئے اور ہزاروں نوجوانوں کو مختلف جھیلوں میں پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت بند کروایا۔لیڈران نیکہا کہ لوگ اب ان سیاسی جماعتوں کااصلی چہرہ جان چکے ہیں اور اب کی بار وہ دھوکے میں نہیں آینگے۔لیڈران نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ غلام نبی آزاد کے ہاتھ مضبوط بنانے کیلئے زمینی سطح پر کام کریں اور گھر گھر جاکر پارٹی کا منشور پہنچائے۔ انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ آنے والے پارلیمانی انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔اس موقعہ پر پی ڈی پی اور این سی سے وابستہ کئی سئنیر کارکنان نے ڈی پی اے پی میں اپنی شمولیت اختیار کی جن کا لیڈران نے والہنانہ استقبال کیا۔بعد ازاں لیڈران نے کارکنوں کے ہمراہ 26 نومبر سال 2011کے ممبئی حملے کی مزمت کر کے وہاں مارے گئے لوگوں کوخراج عقیدت پیش کیا ۔