لازوال ڈیسک
راجوری؍؍ گورنمنٹ ڈگری کالج، بدھل، ضلع راجوری (جے اینڈ کے) میں مقامی نوجوانوں کی ہندوستانی مسلح افواج میں شمولیت کے لیے رہنمائی کے لیے ایک بیداری لیکچر کا انعقاد کیا گیا۔ نوجوان مسلح افواج کے خواہشمندوں کو مختلف انٹری اسکیموں کے ذریعے مسلح افواج میں شمولیت کے لیے تعلیمی اور جسمانی ضروریات کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ لیکچر کا اختتام ایک انٹرایکٹو سیشن سے ہوا جس میں شرکاء نے اپنے شکوک و شبہات کو مزید واضح کیا۔ حاضرین نے اس تعلیمی اور متاثر کن اقدام کے لیے فوج کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔