انڈیا انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر میںریلوے پویلین میں ہندوستانی ریلوے اپنے ترقی پسند سفر کی نمائش کر رہی ہے
لازوال ڈیسک
نئی دہلی؍؍ریلوے کی وزارت 14 سے 27 نومبر 2023 تک نئی دہلی کے پرگتی میدان میں منعقد ہونے والے 42 ویں انڈیا انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر – 2023 میں شرکت کر رہی ہے۔ وہیںریلوے، مواصلات اور الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کے وزیر شری اشونی ویشنو کی رہنمائی میں، وزارت نے ہال نمبر 3 میں ایک پویلین قائم کیا ہے۔تاہم ’بھارت کے بنیادی ڈھانچے کو تبدیل کرنے‘ کے تھیم کے ساتھ جیا ورما سنہا، چیئرمین اور سی ای او، ریلوے بورڈ نے ریلوے کے پویلین کا افتتاح کیا۔اس موقع پر ٹریڈ فیئر کے تھیم سے اشارہ کرتے ہوئے ’واسودھائیو کٹمبکم‘ہندوستانی ریلوے نے اپنے پویلین میں اپنے سفر کی تصویر کشی کی ہے اور یہ کہ کس طرح ریلوے نے لوکوز، کوچز اور ڈیمو ٹرینوں کو دنیا کے دیگر ممالک میں برآمد کرکے عالمی سطح پر اپنے نشانات چھوڑے ہیں۔ نیز، نیٹ زیرو کاربن کے اخراج کے تئیں ریلوے کی وابستگی کو پویلین میں دکھایا گیا ہے۔اس سلسلے میںہندوستانی ریلوے کے بہت سے پہلوؤں کو اجاگر کیا گیا ہے، جہاں تصویروں، ٹرانسلائٹس، ماڈلز وغیرہ کے ذریعے ان کی تکنیکی اور ساختی ترقی کے ساتھ مختلف موضوعات کو دکھایا گیا ہے۔دریں اثناء ریلوے پویلین کے بیرونی فاشیا میں وندے بھارت ٹرین کے ماڈل اور جموں توی ریلوے اسٹیشن کے مجوزہ ڈیزائن کو دکھایا گیا ہے جو رگھوناتھ مندر سے متاثر ہے جس میں ملک بھر کے 1309 اسٹیشنوں کے لیے امرت بھارت اسٹیشن کی بحالی کی اسکیم کی نمائش کی گئی ہے۔ پویلین میں دکھائے گئے ماڈلز میں یو ایس بی آر ایل پروجیکٹ (کٹرا-بانہال سیکشن)، نیشنل ہائی اسپیڈ ریلوے پروجیکٹ پر مجوزہ سورت اسٹیشن، وندے بھارت ٹرینیں، پمبن برج عمودی گرڈر، بوگیبیل پل، دارجیلنگ ہمالیائی ریلوے وغیرہ شامل ہیں۔یاد رہے ریلوے کے پویلین میں، ہر عمر کے گروپ کے لیے دلچسپی کی کوئی چیز مل سکتی ہے۔ انڈین ریلویز کی قدرتی خوبصورتی کی ویڈیوز دکھانے والی انٹرایکٹو اسکرین، انڈین ریلویز کے بارے میں مزید جاننے کے لیے انٹرایکٹو کوئز اور ریلوے کی نو سالہ کامیابیاں جن کا مقصد تعلیمی، معلوماتی اور تفریحی ہونا ہے، بچوں کو تفریح فراہم کرتا رہے گا۔