جموں// جموں وکشمیر کے بدرواہ کے ڈگ گاوں میں معمر خاتون جھلس جانے سے جاں بحق ہو گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ پیر کی صبح 95سالہ معمر خاتون اپنے گھر کے قریب کھیتوں میں کسی کام کے سلسلے میں گئی جس دوران کھیت میں پہلے سے لگی آگ کے شعلوں میں وہ پھنس کر رہ گئی جس وجہ سے خاتون جھلس جانے سے جاں بحق ہوئی۔
معلوم ہوا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ اور پولیس ٹیم جائے موقع پر پہنچی اور عمر رسیدہ خاتون کی لاش کونزدیکی ہسپتال منتقل کیا۔
معمر خاتون کی شناخت شیلہ دیوی زوجہ سالک رام کے بطورہوئی ہے۔
پولیس نے قانونی اور طبی لوازمات پورے کرنے کے بعد میت وارثین کے حوالے کی۔