بجلی ہے نہ پانی ہے . یہ کیسی حکمرانی ہے

0
0

پشواری کنی پورہ حاجن کے کھیت سینچائی کی عدم دستیابی کی وجہ سے سوکھ رہے ہیں
مختار احمد
گاندربل؍؍ایک طرف جہاں خراب موسم کی وجہ سے دھان کی پنیری کی بووائی میں تاخیر ہوا ہے وہیں کئی علاقوں میں کسانوں کو سینچائی کی عدم فراہمی کی وجہ سے وہ مزید پریشان ہوئے ہیں۔ضلع بانڈی پورہ کے تحصیل حاجن کے پشواری کنی پورہ کے کسان پچھلے ایک ہفتے بجلی کی آنکھ مچولی سے پریشان ہیں جس کی وجہ سے سینچائی کا پانی اْن کے کھیتوں کو دستیاب نہیں ہو رہا ہے کسانوں کا کہنا ہے کہ وہ اریگیشن والوں کے پاس جاتے ہیں تو وہ کہتے ہیں کہ بجلی کی عدم دستیابی کی وجہ سے لفٹ اریگیشن سکیم کھومنہ سے پانی کی فراہمی میں بار بار رکاوٹ آتی ہے ۔زمینداروں کا کہنا ہے کہ اس وقت کھیتوں میں دھان کی پنیری بونے کا سیزن ہے اور اگر ان کے کھیتوں کو سینچائی نہیں ملی تو کسان دھان کی پنیری بونے سے قاصر ہیں۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ لفٹ اریگیشن سکیموں پر ان دنوں جنریٹروں کا بھی انتظام رکھانا لازمی ہے تاکہ کسانوں کو کوئی پریشانی پیش نہ آئے اْن کا کہنا ہے کہ کوئی سننے والا نہیں ہے۔ بات سمجھ میں نہیں آرہی ہے کہ اگر حکام کو معلوم ہے کہ اس وقت دھان کی پنیری لگانے کے لیے کھیتی باڑی کرنے کی خاطر کھیتوں میں پانی کا ہونا ضروری ہے اور پانی کی فراہمی کے لیے بجلی کی بلا خلل سپلائی بنیادی اہمیت کی حامل ہے تو ارباب اختیار اس کے لئے موثر اقدام کیون نہیں کرتی ہے۔علاقے کے کسانوں نے تحصیل انتظامیہ حاجن اور بالخصوص متعلقہ محکمہ کے اعلیٰ حکام سے ایک بار پھر گزارش کی جاتی ہے کہ وہ اس مسلے کی سنگین نوعیت کو سمجھتے ہوئے فوری کاروائی کریں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا