بجلی کے صرف کھوکھلے وعدے ہیں ،ا اندھیرااب بھی ہم پر رائج ہے :پی ڈی پی

0
0

کہا ناکام سمارٹ میٹر انیشیٹیو کے درمیان کشمیر میں بجلی کے مسائل مزید تشویش کن
لازوال ڈیسک
سری نگر؍؍ کشمیر میں بجلی کا بحران سنگین موڑ پر پہنچ گیا ہے، جس سے شہریوں کو طویل بلیک آؤٹ اور شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ اس بحران سے نمٹنے میں جموں و کشمیر انتظامیہ کی نااہلی اب واضح طور پر عیاں ہے، کیونکہ سمارٹ میٹروں کے ذریعے 24/7 بجلی کی فراہمی کے وعدے صرف وعدے ہی ہیں ۔ واضح رہے بجلی کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے سلسلے میں ضلع سری نگر میں جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے کارکنوں اور رہنماؤں نے شدید احتجاج کیا۔وہیں مظاہرین نے کہاکہ بجلی کے مسائل کو کم کرنے اور بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے سمارٹ میٹرز کی تنصیب کے بارے میں ایل جی انتظامیہ کے بلند و بانگ دعووں کے باوجود، زمینی حقیقت کچھ اور ہی بتاتی ہے۔ نام نہاد سمارٹ میٹر اقدام، جس کی مارکیٹنگ بجلی کے مسائل کے حل کے طور پر کی گئی تھیلیکنعام لوگوں میں عدم اطمینان کا باعث بن گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ شہری، جو پہلے ہی بجلی کے شدید بحران کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں، اب ان کو زیادہ ٹیرف کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کی وجہ سے انہیں کئی طرح کے مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس موقع پر سابق وزیر آسیہ نقاش، عبدالقیوم بھٹ، عارف لیگرو، اقبال ترمبو، روف بھٹ، شیخ صبا اور یوتھ پی ڈی پی کے متعدد ممبران نے ہاتھ جوڑ کر اپنی تشویش کا اظہار کیا اور فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔اس موقع پر مظاہرے میں شریک سابق وزیر آسیہ نقاش نے کہاکہ انتظامیہ کی جانب سے سمارٹ میٹرز کے حوالے سے کیے گئے وعدوں کا مقصد ریلیف دینا تھا، لوگوں کی پریشانیوں کو بڑھانا نہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا