بجبہاڑہ میں مشتبہ ملی ٹینٹوں کی فائرنگ،شہری زخمی

0
0

ہلال احمد
اننت ناگ ؍؍ جنوبی ضلع اننت ناگ کیبجبہاڑہ کے حسن پورہ علاقے میں نامعلوم بندوق برداروں نے ایک شہری کو گولی مار کر زخمی کر دیا۔ذرایع کے مطابق جمعہ شام دیر گئے مشتبہ ملی ٹینٹوں نے ایک عام شہری پر نزیدک سے گولی چلائی جس کے نتیجے میں شدید زخمی ہوا۔ایک اہلکار نے بتایا کہ ملی ٹینٹوں نے حسن پورہ میں ایک شہری پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں شدید طور پر زخمی ہوا۔جس کے بعد اسے ابتدائی مرہم پٹی لگانے کیلئے سب ڈسٹرکٹ اسپتال بجبہاڑہ لیجایا گیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے مذکورہ شہری کو مزید علاج و معالجہ کیلئے جی ایم سی اننت منتقل کیا گیا تاہم شہری کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔زخمی شہری کی شناخت آصف علی گنائی ولد علی محمد گنائی ساکنہ حسن پورہ تویلا کے طور پر ہوئی ہے۔ادھر واقع کے فوراً بعد فورسز نے حملہ آوروں کو پکڑنے کے لیے علاقے کو محاصرے میں لے کر بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کی جو رات دیر گئے تک جاری تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا