آنگن واڑی ملازمین نے بیداری کا پیغام دیا
ملک شاکر
بانہال //بانہال میں آنگن واڑی ملازمین کی طرف سے ,سی ڈی پی او, بانہال کی سربراہی میں بیٹی بچاو بیٹی پڑاو کی مہم کے زیر نظر ایک ریلی منعقد ہوی۔ ریلی میں شامل آنگن واڑیی ملازمین نے بازار کی مختلف گلیوں اور سڑکوں سے گزرتے ہوے سماجی بیداری کے حوالے سے لڑکیوں کو برابر حقوق دلانے اور تعلیم دینے پر عوام کو بیٹیوں کے حقوق کی طرف متوجہ کیا۔ اس موقع پر ,سی ڈی پی او, بانہال نے کہا کہ تاریخ کو دیکھ کر یہ بات بالکل واضح ہو جاتی ہے کہ قوم کی ترکی میں لڑلیوں کا اہم رول رہا ہے اسلیے لڑکیوں کو تعلیم دینے کے حوالے سے اور سماج میں پھلی برائیوں کو ختم کرنے کیلئے سماج کے ہر طبقے کو بیدار ہونے کی ضرورت ہے۔اور حال ہی میں لڑکیوں کے ساتھ پیش آیے شرمناک واقعات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔اور والدین کو بیٹیوں کے حوالے سے اپنی زمہ داری سمجھنے کی تلقین کی۔