بانہال سے لے کر پانپور تک درجنوں نئے بینکر تعمیر کئے گئے ، لوگوں نجی گاڑیوں کی باریک بینی سے تلاشی شہر سرینگر میں بھی حفاظت کے غیر معمولی اقدامات ،جگہ جگہ اضافی سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کو تعینات کیا گیا

0
0

یوپی آئی
سرینگریاتریوں کو تحفظ فراہم کرنے کے سلسلے میں جموں سرینگر شاہراہ پر جگہ جگہ نئے بینکر تعمیر کئے گئے ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ بانہال سے لے کر گالندر پانپور تک درجنوں نئے بینکر تعمیر کئے گئے ہیں جہاں پر ہر آنے جانے والے کی باریک بینی سے تلاشی لی جار ہی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ شہر سرینگر کے داخلی اور خارجی راستوں پر پہرے بٹھا دئے گئے ہیں اور کسی بھی گاڑی کو بغیر تلاشی کے آگے جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔خبر رساں ایجنسی یو پی آئی کے مطابق امر ناتھ یاترا کے سلسلے میں پولیس ، فوج ، بارڈر سیکورٹی فورسز کے آفیسران کے درمیان میٹنگوں کا سلسلہ جاری ہے۔ نمائندے کے مطابق جموں سرینگر شاہراہ کو یاترا شروع ہونے سے ایک ہفتے قبل ہی سیل کیا گیا ہے اور بانہال سے لے کر گالندر پانپور تک درجنوں نئے بینکر تعمیر کئے گئے ہیں جہاں پر راہگیروں ، مسافروں اور گاڑیوں کی باریک بینی سے تلاشی لی جار ہی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ عسکریت پسندوں کے امکانی حملوں کو ٹالنے کیلئے جموں سرینگر شاہراہ پر پولیس ، فوج ، سی آر پی ایف کے ساتھ ساتھ بارڈر سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کو بھی تعینات کرنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ یاترا روٹوں پر سونگھنے والے کتوں کے ساتھ ساتھ فوج کی خصوصی گاڑیوں کو بھی تیاری کی حالت میں رکھنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں تاکہ جنگجوﺅں کے حملوں کو رونما ہونے سے پہلے ہی ٹالا جاسکے۔ پلوامہ سے نمائندے نے اطلاع دی ہے کہ پانپور اور گالندر کے نزدیک سیکورٹی فورسز کی جمعیت کو تعینات کیا گیا ہے اور وہاں پر کئی بینکر بھی بنائے گئے ہیں اور پلوامہ سے سرینگر کی طرف آنے والی گاڑیوں ، موٹر سائیکلوں کو تلاشی کے بعد ہی آگے جانے کی اجازت دی جا رہی ہے۔ ادھر شہر سرینگر کے حساس علاقوںمیں سیکورٹی فورسز کے اضافی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ فورسز کیمپوں، حساس عمارتوں کے اردگرد کمانڈوز کی بھی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ شہر سرینگر کے داخلی اور خارجی راستوں کو پوری طرح سے سیل کرکے لوگوں کو بغیر تلاشی کے آگے جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔ پولیس کے ایک سینئر آفیسر نے خبر رساں ایجنسی یو پی آئی کو بتایا کہ امکانی حملوں کو مد نظر رکھتے ہوئے حفاظت کے غیر معمولی اقدامات کئے گئے ہیں۔ مذکورہ آفیسر کا کہنا تھا کہ بانہال سے لے کر پانپور تک جگہ جگہ نئے بینکر بنائے گئے ہیں اور سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کو چوبیس گھنٹے پیڑولنگ کرنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا