آسمانی بجلی کی زدمیں آکردرجنوںبھیڑ بکریاں ہلاک
شاکرملک
بانہال؍؍جموں و کشمیر کے رام بن ضلع میں آسمانی بجلی گرنے سے درجنوں بھیڑیں اور بکریاں ہلاک ہو گئیں۔حکام نے بدھ کوبتایاکہ آسمانی بجلی کی زدمیںآکرکم سے کم40بھیڑبکریاں ہلاک ہوگئیں تاہم مویشیوں کے مالکان کاکہناتھاکہ اُن کے ریوڈوںمیں شامل تقریباً80مویشی ہلاک ہوگئے ،جن میں زیادہ تعدادبکریوںکی ہے ۔ عہدیداروں نے بتایا کہ منگل کو دیر شام رام بن ضلع کے بانہال تحصیل کے ہنجھل میں واقع ایک گھاس کے ایک وسیع میدان میں آسمانی بجلی گری۔پولیس اور بھیڑ پالنے کے محکمے کے اہلکاروں کی ایک ٹیم اطلاع ملنے کے فوراً بعد موقع پر پہنچ گئی۔ حکام نے بتایاکہ اب تک، آسمانی بجلی گرنے سے 40 بھیڑوں اور بکریوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔انہوںنے بتایاکہ بالائی علاقے میں بچائو وامدادی کارروائی جاری ہے ۔اُدھر مویشیوں کے مالکان نے تاہم کہا ہے کہ اس واقعے میں اُن کے ریوڈوںمیں شامل تقریباً80مویشی ہلاک ہوگئے ،جن میں زیادہ تعدادبکریوںکی ہے۔