بانڈی پورہ میں پلاسٹک اورپالیتھین کے خلاف انتظامیہ کی مہم

0
0

بانڈی پورہ؍؍ماحولیات پر منفی اثرات کی روک تھام کو یقینی بنانے کے لئے ضلع انتظامیہ بانڈی پورہ کی طرف سے پالیتھین اورایک بار استعمال ہونے والے پلاسٹک کی بدعت کے خلاف ایک وسیع مہم کا آغاز کیا گیا۔ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ شہباز احمد مرزا نے منی سیکریٹریٹ بانڈی پورہ کے احاطے سے مہم کو جھنڈی دکھاکرروانہ کیا۔طلبأ اورشرکأ نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈس اُٹھاکر لوگوں کو پالیتھین اورپلاسٹک کے استعمال سے اجتناب کرنے کی تلقین کی۔مہم میںحیدر سپورٹس اکیڈمی کے طلبأ ،میونسپلٹی کے ملازمین اور دیگر لوگوں نے شرکت کی۔پروگرام میں جوائنٹ ڈائریکٹر پلاننگ اور دیگر لائین محکموں کے ملازمین کی طرف سے بھی شرکت کی گئی۔اس موقعہ پر ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ مہم کے انعقاد کا مقصد لوگوں کو پلاسٹک اورپالیتھین کے مضر رساں اثرات کے بارے میں جانکاری فراہم کرنا ہے تاکہ ضلع میں اس بدعت پر مکمل روکتھام یقینی بن سکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا