بالی بھگت نے جے ایم سی وارڈ نمبر 66 میں ’میری مٹی میرا دیش‘ کے زیر اہتمام پروگرام میں کی شرکت

0
0

کہابہادروں کو خراج عقیدت پیش کرنے میں بڑے پیمانے پر شرکت کو یقینی بنائیں
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ بی جے پی کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر بالی بھگت نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے بہادروںکو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے میری مٹی میرا دیش پروگراموں میں بڑے پیمانے پر شرکت کو یقینی بنائیں ۔ اس کا اظہار انہوں نے شمالی اسمبلی حلقہ کے جے ایم سی وارڈ نمبر 66 میں ‘میری مٹی میرا دیش’ کے زیر اہتمام منعقدہ ایک پروگرام کے دوران کیا۔واضح رہے یہ پروگرام جموں و کشمیر میں 15 ستمبر تک جاری رہے گا۔وہیںمقامی لوگوں اور بی جے پی کارکنوں کے اجتماع سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے بالی بھگت نے بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہم کی قیادت کر رہے ہیں اور مختلف مقامات پر بہادروںکے مجسموں اور یادگاروں کے قریب گھروں اور میدانوں سے مٹی جمع کی جائے گی۔ جموں و کشمیر سمیت ملک بھر میں اس کے بعد اسے قومی راجدھانی لے جایا جائے گا جہاں یہ ‘کرتاویہ پاتھ’ پر ‘راشٹر پتی بھون’ کے سامنے ‘امرت واٹیکا’ بنانے میں اپنا حصہ ڈالے گا۔سینئر بی جے پی لیڈر نے کہا کہ یہ مہمات ہندوستان کی آزادی کے 77 سال منانے کے لیے ’’مٹی کو نمن، ویروں کا وندن‘‘ کے نعرے کے تحت چلائی جائیں گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا