طبی سہولیات کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے محکمہ صحت نے ٹیم تشکیل دی
مختار احمد
گاندربل؍؍امرناتھ یاترا کے شروع ہونے میں اب جبکہ کم وقت رہ گیا ہے ۔بالتل بیس کیمپ سے امرناتھ گھپا تک یاریوں کو تمام خدمات بہم رکھنے میں لگی ہے ۔دیگر محکموں کے ساتھ ساتھ محکمہ صحت بھی یاتریوں کو بہتر طبی خدمات دستیاب رکھنے کے لئے اقدام کر رہا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق سیکرٹری ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر سید عابد رشید شاہ کی ہدایت پر ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز، کشمیر ڈاکٹر مشتاق اے راتھر نے بدھ کو ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسز، کشمیر کے یاترا یونٹ کو تعینات کیا تاکہ بالتل بیس کمپ سے گھپا تک تمام صحت کی سہولیات کا جائزہ لیا جا سکے۔
ٹیم نے غار تک کے مختلف مقامات پر قائم تمام 14 طبی مراکز کا معائنہ کیا اور ان میں موجود انفراسٹرکچر، ادویات کی سپلائی/لاجسٹک ایکوپمنٹس چین سسٹم کی صورتحال کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔ٹیم نے ان سنٹروں پر تعینات عملے سے بھی بات کی اور سے ان سنٹروں پر درکار سہولیات کے حوالے سے فیڈ بیک حاصل کیا۔ٹیم نے عملے کے کام کو سراہا اور اْن پر زور دیا کہ وہ ان سنٹروں کو چالو بنانے کے لئے باقی ماندہ کا مکمل کریں نیز یاترا کے دوران یاتریوں کو ہر قسم کی طبی امداد کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ٹیم اپنا دورہ مکمل کرنے کے بعد ایک جامع رپورٹ ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر کو پیش کرے گی ۔