ناظم علی خان
مینڈھر؍؍ بالاکوٹ علاقہ میںلوگوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ علاقہ کے اندر پانی کی تمام اسکیمیں ناکام ہو چکی ہیں اور سرحدی علاقہ میں بسنے والے لوگوں کو کئی قسم کی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ محمد بشیر، اخلا ق احمد ، کفیل چوہد ری، الطاف احمد کا کہنا ہے کہ پانی کی سکیمیںبیما رہو جانے کی وجہ سے ہمیں کئی قسم کی دشواریوں کا سامنا کرناپڑتا ہے کیو نکہ علاقہ کے لوگ پانی کی ایک ایک بوند کے لئے ترس رہے ہیں۔لوگوں کا کہنا ہے کہ ہمیں کئی کلو میٹر دور سے جا کر پانی لانا پڑتا ہے لوگوں کا کہنا ہے کہ جن لوگوں کے پاس اپنی گاڑیاں ہیں وہ کئی کلو میٹر دور جا کر کئی سو لیٹر پانی بھر کر لاتے ہیں لیکن غیرب لوگ کہاں جائیں ان کا کا کوئی بس نہیں ہے مزدوری کریں یا گھر کے لئے پانی کو پورا کریں۔لوگوں کا کہنا ہے کہ گذشتہ کئی مہینوں سے علاقہ میں پانی نہ ہونے سے لوگوں کی حالت نہائت ہی خستہ ہے اور اگر یہی حالت رہی تو لوگ گھر چھوڑ کر دریائوں کے کناروں پر چلے جائیں گے۔لیکن متعلقہ محکمہ کے ملازمین کو ٹس سے مس نہیں ہے اور ملازم ڈیوٹیوں پر نہیں جاتے۔انھوں نے متعلقہ محکمہ کے افیسران کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہ محکمہ کے ملازمین اور ان کے رشتہ داروں کو محکمہ پی ایچ ای کی گاڑی پانی سپلائی کر دیتی ہے لیکن عام لوگ کیا کریں۔انھوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ سے اپیل کی ہے کہ سرحدی علاقہ میں بسنے والے لوگوں کے لئے پانی کی گاڑیوں کا بند وبست کیا جائے کیونکہ ایک طرف لوگ فائرنگ اور گولہ باری کے ڈر کے مارے گھروں سے باہر نہیں نکلتے دوسرا لوگوں کو پانی کی سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔