100 کے قریب رضاکاروں اور مقامی لوگوں نے رضاکارانہ طور پر خون کا عطیہ دیا
لازوال ڈیسک
سری نگر؍؍ادارہ اوقاف اسلامیہ حکیم محلہ باغوان پورہ نے سکمز صورہ کے تعاون سے امام حسین علیہ السلام کے یوم شہادت کے موقع پر امام بارگاہ کے احاطے میں خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا۔کیمپ کے دوران 100 کے قریب رضاکاروں اور مقامی لوگوں نے رضاکارانہ طور پر خون کا عطیہ دیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے حاجی ڈاکٹر حکیم مدثر نے کہا کہ ہم گزشتہ 7 سال سے سکمز صورہ کے اشتراک سے اس بلڈ کیمپ کا انعقاد کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک پوئونٹ خون تین زندگیوں کو بچا سکتا ہے اور ہمیں انسانیت کے تحفظ کے لیے ایسے اقدامات میں حصہ لینے کا مشورہ دیا۔