بار کونسل آف انڈیا کے وفد نے رسانہ میں لواحقین سے ملاقات کی

0
0

آصفہ کے لواحقین نے قاتلوں کو پھانسی پر لٹکانے کا مطالبہ کیا
لازوال ڈیسک

جموںبار کونسل آف انڈیا کے وفد نے رسانہ جا کر آصفہ کے لواحقین کے ساتھ ملاقات کی ۔ معلوم ہوا ہے کہ کونسل کے ممبران نے خاتون وکیل ، جموں اور کٹھوعہ بار ایسو سی ایشنوں کے صدور سے بھی ملاقات کی ۔پانچ رکنی بار کونسل آف انڈیا کے وفد نے جموں میں بار ایسو سی ایشن کے ذعماﺅں سے ملاقات کی جس دوران وکلاءکی جانب سے چارج شیٹ میں رخنہ ڈالنے کا معاملہ چھایا رہا ۔ بار ایسو سی ایشن جموں کے صدر بی ایس سلاتھیہ نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ایسو سی ایشن نے بار کونسل کو صفائی دی ہے۔ انہوںنے کہاکہ اب یہ سپریم کورٹ کو طے کرنا ہے کہ وہ اس ضمن میں کیا فیصلہ لیتے ہیں ۔ بی ایس سلاتھیہ نے بتایا کہ ہمیں پورا یقین ہے کہ بار کونسل ہمارے حق میں عدالت عظمیٰ میں بات کرئے گی۔ اس سے پہلے بار کونسل نے بچی کی وکیل سے ملاقات کی جس دوران اسے یقین دلایا گیا کہ انہیں بھر پور سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا