بار ایسوسی ایشن سندر بنی کاوفدجسٹس ایم اے چوہدری سے ملاقی

0
0

منصف کورٹ کمپلیکس کی نئی عمارت کی تکمیل کے لیے معزز انتظامی جج کا شکریہ ادا کیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍بار ایسوسی ایشن سندر بنی، ضلع راجوری کے ایک وفد نے انتظامی جج مسٹر جسٹس ایم اے چودھری سے ملاقات کی۔بار ایسوسی ایشن سندربنی کی ٹیم نے منصف کورٹ کمپلیکس، سندربنی کی نئی عمارت کی مقررہ وقت میں تکمیل کے لیے معزز انتظامی جج کا شکریہ ادا کیا اور قانونی برادری سے متعلق کئی دیگر مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ معزز انتظامی جج نے تمام حقیقی مطالبات کو مقررہ وقت میں حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ وفد کے ساتھ ایڈو کیٹ انیل کھجوریا (صدر)، ایڈو کیٹ بھاویشیہ سوڈن، ایڈووکیٹ طارق محمود (سیکرٹری) اور ایڈووکیٹ کمال سنگھ شامل تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا