سری نگر ،//شمالی کشمیر کے بارہ مولہ میں پولیس نے منشیات فروشوں کی تین گاڑیوں کو ضبط کیا ہے۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ محمد زاہد شاہ (گیلانی) ولدپیر حسین شاہ ساکن بسگرا اوڑی ، احتشام الدین خان ولد بشیر احمد ساکن لڈورا رفیع آباد اور ریاض احمد گنائی ولد غلام حسن ساکن بونیار کی بارہ لاکھ روپیہ مالیت کی تین گاڑیوں کو ضبط کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ کارروائی پولیس اسٹیشن اوڑی ، شیری اور پٹن میں درج مقدمات میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے متعلقہ دفعات کے تحت انجام دی گئی۔
موصوف ترجمان نے کہا کہ تحقیقات کے دوران مذکورہ گاڑیوں کی شناخت غیر قانونی طور حاصل شدہ جائیداد کے طور پر ہوئی ہے۔
ان کا کہنا تھا: ‘یہ گاڑیاں پہلی نظر میں منشیات فروش کی طرف سے نشہ آور اور ادویات اور سائیکو ٹراپک مواد کی غیر قانونی اسمگلنگ سے حاصل کی گئی تھیں’۔